11.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی کل بحری آبدوز آئی این ایس کلوری قوم کے نام وقف کریں گے

Urdu News

 نئی دہلی، وزیراعظم  جناب نریندر مودی کل ممبئی  میں بحری  آبدوز  آئی این ایس کلوری  قوم کے نام وقف کریں گے۔   آئی این ایس کلوری ایک ڈیزل  -الیکٹرک حملہ آور آبدوز ہے جو مزگون  ڈاک شپ  بلڈرس  لمیٹیڈ  کے ذریعہ  ہندستانی بحریہ کے لئے بنائی گئی ہے۔  یہ اس طرح کی چھ آبدوزوں میں سے پہلی آبدوز ہے جس کو ہندستانی بحریہ میں شامل کیا جائے گا  اور یہ  میک ان انڈیا پہل کے لئے اہم کامیابی کا مظہر ہے۔ اس بحری  آبدوز پروجیکٹ کو فرانس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم، وزیر دفاع  محترمہ  نرملا سیتا رمن اور مہاراشٹر حکومت کی معزز شخصیتوں  کے علاوہ  بحریہ  کے سینئر افسروں کی موجودگی میں نیول  ڈاک یارڈ پر اس آبدوز  کو قوم کے نام وقف کریں گے۔  جناب مودی اس موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کریں گے اور آبدوز  کا معائنہ کریں گے اور اس  میں سفر بھی کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More