17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی کی پرگتی کے ذریعے گفتگو

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سرگرم حکمرانی اور بروقت نفاذ کے لئے آئی سی ٹی پر مبنی کثیر ماڈل والے پلیٹ فارم پرگتی (پی آر اے جی اے ٹی آئی) کے ذریعے اپنی  23ویں گفتگو کی صدارت کی۔ اس سے پہلے پرگتی کی 22 میٹنگوں میں کل 9.31لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری والے  200 پروجیکٹوں کا مجموعی جائزہ لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ 17 شعبوں میں عوامی شکایتوں کے ازالے  کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

آج اپنی 23ویں میٹنگ میں وزیراعظم نے صارفین سے متعلق شکایتوں سے نمٹنے اور ان کے ازالے کے تئیں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم کو صارفین کی شکایات کے تیز تر اور مؤثر ازالے کو یقینی بنانے کیلئے کی گئی کارروائی کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ بڑی تعداد میں شکایتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے انتظامیہ کے بندوبست میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس سے صارفین کو فائدہ حاصل ہوسکے۔

وزیراعظم نے اتراکھنڈ، اڈیشہ، مغربی بنگال، کرناٹک، تمل ناڈو، کیرالہ، ناگالینڈ، آسام، مہاراشٹر، تلنگانہ اور آندھراپردیش سمیت کئی ریاستوں میں پھیلے ریلوے، سڑک، بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کے 9 پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ان پروجیکٹوں کی مجموعی لاگت 30 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

 وزیراعظم نے پردھان منتری کھنج شیتر کلیان یوجنا (پی ایم کے کے کے وائی) کے نفاذ میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) کو مختص کئے گئے فنڈ کو ان اضلاع کو فی الحال درپیش  مسائل کو حل کرنے، ترقیاتی معاملوں یا خسارے میں بڑی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام بہت دھیان کے ساتھ کیا جانا چاہئے تاکہ آزادی کے 75ویں سال، 2022 تک ہر ممکن حد تک مثبت نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More