28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے 7 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بات چیت میں کووڈ-19 کی صورتحال اوراس سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آندھرا پردیش ، مہاراشٹرا ، کرناٹک ،دہلی ، پنجاب ،تمل ناڈو اوراترپردیش کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی اور کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال اور اس سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے یہ بتاتے ہوئے کہ آج آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی دوسری سالگرہ ہے کہا کہ ان دوبرسوں میں اس اسکیم کے تحت 1.25 کروڑ سے زیادہ غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت ملی ۔انہوں نے ان ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹاف کی ستائش کی جو مسلسل غریبوں کی خدمت پر مامور ہے۔

ریاستوں کا جائزہ :

          وزیراعظم نے کہا کہ عوام او ر آندھراپردیش کی حکومت کے درمیان ارتباط کے نتیجے میں  ریاست کی حالت  بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ریاست تکلیف کی  موثر جانچ اور تکلیف کا پتہ چلانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کو گھروں  میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے ان پر باقاعدہ نظر رکھنے کا ایک مضبوط نظام بنایا جائے ۔ ایک ایک زندگی کی بقا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مہاراشٹر کے 20 اضلاع پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جہاں  کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ریاست میں  آر ٹی – پی سی آر جانچ کی موجودہ سطح پانچ گنی بڑھائی جائے۔

          وزیراعظم نے کہا کہ کرناٹک میں اس بیماری کا پتہ چلانے  کا جو سائنسی میکانزم تیار کیا گیا ہے وہ ریاست کے لئے انتہائی سودمند ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے 9 اضلاع میں اموات کی شرح اونچی ہے۔یہ ریاستیں ہنگامی توجہ کی متقاضی ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ آر ٹی- پی سی آر جانچ  کی موجودہ سطح تین گنی بڑھائی جائے ، موثر نگرانی کی جائے اور ماسک پہننے اور صفائی ستھرائی کے تعلق سے بدلتے ہوئے روئیے پرتوجہ دی جائے ۔دہلی کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام ، ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت  کی مشترکہ کوششوں سے صورتحال کو قابو  میں کرلیا گیاہے۔انہوں نے آرٹی- پی سی آر جانچ بڑھانے کےساتھ ساتھ ایسے  تمام لوگوں  کی جانچ پر زور دیا جن میں ایسی کوئی علامت پائی جاتی  ہے ،خواہ  وہ متعلقہ ٹیسٹ  میں نگیٹو  پائے گئے ہوں ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب میں شروع میں جہاں اس انفیکشن کو قابو میں کرلیا گیا تھا وہیں اب ریاست کے کووڈ کی وجہ سے زیادہ اموات  ہورہی ہیں۔اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ مریضوں کو اسپتال پہنچانے  میں تاخیر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے بیداری کی مہم چلائے ۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاست   کووڈ ٹیسٹ میں لوگوں کے متاثر پائے جانے کی شرح اور شرح اموات میں دونوں میں کمی لانے میں کامیاب رہے گی۔

          وزیراعظم نے کہا کہ ریاست  تمل ناڈوتامل ناڈو بڑے پیمانے پر جانچ اور بیماری کا پتہ چلانے کی اپنی حکمت عملی کی وجہ سے  قابل تقلید  مثال بن کر سامنے آئی ہے ۔اس کے نتیجے میں ریاست میں  صورتحال مستحکم ہوئی اور یومیہ کیسز کم ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 7  اضلاع میں شرح اموات  کم کرنے کے لئے بڑپ پیمانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی میڈیسن کے لئے ریاست میں ای –سنجیونی  ایپلی کیشن کا اچھا استعمال کیا ہے۔تامل ناڈو کا یہ تجربہ یقیناََ دوسری ریاستوں کے لئے بھی سود مند ثابت ہوگا۔یہ بتاتے ہوئے کہ اترپردیش  انتہائی آبادی والی ریاست ہے جہاں  انتہائی بڑی تعداد میں مزدور اپنے گھروں کو لوٹے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ان سب کے باوجود اس ریاست میں جانچ کا دائرہ وسیع کرکے صورتحال  کوموثر طریقے سے قابو میں کیا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ریاست  جنگی سطح پر بیماری کا پتہ چلانے کے نظم کو مزید مستحکم بنائے گی۔انہوں  نے کہا کہ ریاست میں ایسے اضلاع کی تعداد 16  ہے جہاں روزانہ 100سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ متاثرہ اضلاع  کا پتہ چلاکر انہیں الگ کرنے اور ان پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ساتھ ہی ساتھ لوگوں کو ماسک پہننے اور دو گز کا فاصلہ رکھنے کے تعلق سے مسلسل بیدار کرتے رہنے کی ضرورت ہے۔

وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے مزیدفنڈ:

          یہ بتاتے ہوئے کہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں  یومیہ دس لاکھ سے زیادہ جانچ بھی ہورہی ہیں اور شفایاب ہونے والے مریضوں  کی تعداد  میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سے نمٹنے ، اس کا پتہ چلانے کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور بہتر تربیت کو یقینی بنانے کے لئے صحت کی بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط  بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ کووڈ رخی بنیادی ڈھانچے کے لئے آفات سے نمٹنے کے بندوبست کے سرکاری فنڈ کے استعمال کی حد 35فیصد سے بڑھاکر 50 فیصد کردی گئی ہے۔ یہ فیصلہ وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے زیادہ سرمایہ اپنے اختیار میں رکھنے میں ریاستوں کو مدد ملے گی۔

          وزیراعظم نے ریاستوں سے زور دے کر کہا کہ وائرس کے  پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ایک دودن کے مقامی لاک ڈاؤن  کے موثر ہونے کا جائز لیاجائے کہ آیا یہ فیصلہ ریاستوں میں اقتصادی سرگرمیوں  کو پھر سے شروع کرنے میں خلل ڈال رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو نہ صرف وائرس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے بلکہ اقتصادی محاذ پر پوری ہمت کے ساتھ آگے بھی بڑھنا ہے۔

جانچ  ، پتہ چلانا ،علاج ، نگرانی اور پیغام رسانی :

          وزیراعظم نے موثر جانچ ، وائرس کا پتہ چلانے ، علاج ، نگرانی اور واضح پیغام رسانی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ انفیکشن کی نوعیت علامتی ہے اس لئے موثر پیغام رسانی لازمی ہے ۔ کیونکہ انفیکشن کی علامتی نوعیت جانچ  کی موثریت  کو مشکوک بناسکتی ہے۔انہوں  نے یومیہ بنیاد پر ماسک کے استعمال کی عادت کو بڑھاوا دینے پر بھی زور دیا۔

          وزیراعظم  نے ریاستوں کے درمیان اشیا کی بے خلل ترسیل  کو یقینی بنانے کی اہمیت  کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض ریاستوں کو حال ہی میں آکسیجن کی سپلائی حاصل کرنے میں دشواریوں سے گزرنا پڑا ہے جبکہ  میڈیکل آکسیجن کی دستیابی  کو یقینی بنانا  انتہائی اہم ہے ۔ انہوں  نے ریاستوں کے درمیان دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے بھی نقل وحمل کی سہولت  پر بات کی ۔

          اس میٹنگ میں  وزیرداخلہ  نے کہا کہ ملک میں  وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے لاک ڈاؤن کے دوران صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط  بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں اور اضلاع دونوں کو وائرس  کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہونے اور تیار رہنے کی ضرورت ہے۔اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے رہنما خطوط وضع کئے جائیں گے جس کے  لئے اس میٹنگ کے دوران جو  آرأ حاصل ہوئی ہیں ان سے مددملے گی۔

          صحت اور خاندابی بہبودکی وزارت کے سکریٹری نے مفصل طورپر بتایا کہ ملک میں جتنے زیر علاج معاملات ہیں   ان میں  مذکورہ 7  ریاستوں کی 62 فیصد حصہ داری ہے اور کووڈ سے ہونے والی اموات میں  ان کا حصہ تقریباََ 77فیصد ہے۔وزیرموصوف  کے پیش کردہ ان اعدادوشمار میں  ان ریاستوں  کے کیسز کی رفتار ، جانچ کی تعداد ، اموات  اور متاثر ہونے کی شرح واضح طور پر بتائی گئی ہے۔

وزرائے اعلیٰ کا اظہار خیال :

          وزائے اعلیٰ نے اس بحران کے دوران وزیراعظم کی قیادت  کی ستائش کی ۔ان لوگوں نے بنیادی صورتحال سے

 وزیر اعظم کو باخبر کیا ، وائرس پر قابو پانے اور اس کی تیاری  میں  اب تک ریاستوں کو درپیش چیلنجوں  سے آگاہ کیا  اور بتایا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری  کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے کس  طرح نمٹا جارہا ہے۔

          وزرائے اعلیٰ نے عوامی بیداری پیدا کرنے ،اموات کی شرح پرقابو پانے ، مابعد کووڈ شفاخانے کھولنے ، جانچ بڑھانے  اور دیگر اقدامات کرنے کی اپنی حکومتو ں کی کوششوں  پر بھی روشنی ڈالی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More