16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی

Prime Minister meets Dr. Abdullah Abdullah, Chief Executive of Afghanistan
Urdu News

نئی دہلی۔ ؍ستمبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے کل سہ پہر ملاقات کی۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر عبداللہ کا گرم جوشانہ خیرمقدم کیا ۔ ڈاکٹر عبداللہ بھارت کے دو روزہ ورکنگ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

دونو ں رہنماؤں نے ،از سر نو، اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت اور افغانستان کے مابین، کثیر پہلوئی کلیدی شراکت داری کی قربت کو مستحکم بنایا جائےگا۔  دونوں رہنماؤں نے ، نئی دہلی میں، حال ہی میں منعقدہ، نئی ترقیاتی پارٹنر شپ میٹنگ کے دوران کیے گئے حالیہ اعلانات سمیت تیز رفتار تعاون کا خیرمقدم کیا ۔ انہوں نے باہمی اقتصادی اور ترقیاتی تعاون بڑھانے اور ترقیاتی تعاون کے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں وافر مواقع پر تبادلہ خیالات کیے۔

ڈاکٹر عبداللہ نے افغانستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صلاحیت سازی کے سلسلے میں جاری بھارتی حمایت اور تعاون کے تئیں عمیق اظہار ستائش کیا۔

وزیراعظم نے زور دیکر کہا کہ بھارت نےعہد کر رکھا ہے کہ وہ ایک پُرامن، متحد، خوشحال اور شمولیت پر مبنی جمہوری افغانستان کے قیام کیلئے اپنا تعاون دیتا رہے گا۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان  اور توسیعی خطے میں سلامتی کے منظرنامے پر تبادلہ خیالات کیے۔ اور اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ قریبی تال میل اور تعاون کی فضا برقرار رکھیں گے۔

دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں میٹنگ کے اختتام پر پولیس کی تربیت اور ترقیات کے سلسلے میں تکنیکی تعاون کیلئے ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے جانے کے بعد ضروری کاغذات کا تبادلہ ہوا۔

وزیراعظم نے ایک افغان ماہر صناع کے ذریعے پچی کاری کے ذریعے تیار کی گئی پوٹریٹ، کی بھی تہہ دل سے تعریف کی جو انہیں ڈاکٹر عبداللہ نے پیش کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More