نئیدہلی؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اونم کے مقدس موقعے پر کیرالہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا، ’ایشور کرے، اونم کا یہ مقدس تہوار کیرالہ کے عوام کو ان مصیبتوں کو برداشت کرنے کی مزید قوت عطا کرے جن کامقابلہ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ کر رہے ہیں۔ پورا ملک کیرالہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے اور کیرالہ کے عوام کی خوشی اور خوشحالی کے لیے دعا کر رہاہے۔‘