19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کی چھٹی میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئیدہلی: وزیر اعظم  جناب نریندر مودی  نے قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) کی  نئی دلی میں آج چھٹی میٹنگ کی صدارت کی ۔

          وزیراعظم نے ملک میں اثر انداز ہونے والی قدرتی آفات کی صورت حال سے موثر طورسے نمٹنے اورکارروائی کرنے کے لئے این ڈی ایم اے کی سرگرمیوں  کا جائزہ لیا۔ انہوں نے این ڈی ایم اے کی طرف سے شروع کئے گئے پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا۔

          وزیر اعظم نے مختلف متعلقہ فریقوں کے درمیان  بہتر تال میل اور زندگی اوراملاک کو بچانے کے لئے  موثر کارروائی  کرنے کے لئے مزید  مشترکہ مشقوں کی ضرورت  پر زور دیا ۔ انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے میدان میں  عالمی مہارت پیدا کرنے   کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

          مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ ،  مرکزی وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی اور زراعت وکسانوں  کی بہبود کے مرکزی وزیر  جناب رادھا موہن سنگھ  بھی میٹنگ میں  شریک ہوئے ۔ اس  کے علاوہ این ڈی ایم اے کے ارکان اور افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More