16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے بنیادی ڈھانچے کے کلیدی شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

PM reviews performance of key infrastructure sectors
Urdu News

 نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جمعرات  کو  پی ایم جی ایس وائی، ہاؤسنگ، کوئلہ اور بجلی سمیت بنیادی ڈھانچے کے کلیدی شعبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری اس نظرثانی میٹنگ میں وزیراعظم دفتر،  نیتی آیوگ اور حکومت ہند کے بنیادی ڈھانچے کی وزارتوں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

 اس موقع پر نیتی آیوگ کے سی ای او نے ایک پرزنٹیشن پیش کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ متعدد شعبوں میں غیر معمولی پیش رفت ہوئی ہے۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت 81 فیصد ہدف شدہ آبادیوں، جن کی تعداد تقریباً ایک اعشاریہ 45 لاکھ ہے، کو اب تک جوڑا گیا ہے۔ افسران نے کہا کہ ایک طے شدہ وقت کے اندر بقیہ ان تمام آبادیوں کو جنہیں اب تک جوڑا نہیں گیا ہے، انہیں جوڑنے کیلئے پیش رفت جاری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کام کیلئے دستیاب ذرائع کا پورے سال بہتر طور پر استعمال کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ عام بجٹ کی تاریخ کے قریب  آنے کے نتیجے میں کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو میری سڑک ایپ سے متعلق موصول شکایتوں کو تیزی سے حل کرنے کے بارے میں مطلع کیا گیا۔ وزیراعظم نے شکایتوں کا تفصیلی تجزیہ کرنے کی اپیل کی تاکہ جب بھی ضرورت پڑے اس کے حل کیلئے بروقت اقدامات کئے جاسکیں۔

2019 تک دیہی علاقوں میں ایک کروڑ مکانات کی فراہمی سے متعلق روڈ میپ میں ہونے والی پیش رفت پر نظر ثانی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مستفیدین کی زندگیوں پر ہاؤسنگ کے مثبت اثر کی مناسب طور پر جانچ کی جانی چاہئے اور توجہ اُن کی معیار زندگی کو بہتر بنانے پر مرکوز کرنی چاہئے۔

کوئلہ شعبے کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے تازہ ترین ٹیکنالوجی ذرائع کے استعمال کے ذریعے زیر زمین کانکنی اور کوئلہ  کی گیس کاری کی سمت میں ازسر نو کوشش کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو دیہی بجلی کاری اور سے متعلق اہداف کی سمت میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More