وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر جناب بھوپندر پٹیل کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے وجے روپانی جی کی بھی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پانچ برسوں کے دوران بطور وزیراعلی وجے روپانی جی نے بہت سے عوام دوست اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات کے لیے انتھک محنت اور جدو جہد کی ہے۔
اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں وزیراعظم نے کہا کہ:
” گجرات کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر بھوپندر بھائی کو مبارکباد۔ میں انہیں برسوں سے جانتا ہوں اور ان کے شاندار مثالی اور نمایاں کاموں کو بھی دیکھا ہے ،خواہ بی جے پی کے تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے میں ان کی خدمات ہوں یا شہری انتظامیہ اور معاشرے کی خدمت کرنے میں ان کا مثالی کام ہو۔ وہ یقینی طور پر گجرات کی ترقی کی رفتار کو تقویت بخشیں گے۔ @Bhupendrapbjp
بطور وزیراعلی اپنے پانچ برسوں کے دوران وجے روپانی جی نے بہت سے عوام دوست اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات کے لیے انتھک محنت کی۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آنے والے وقتوں میں عوامی خدمت میں اپنی شراکت داری جاری رکھیں گے۔ @vijayrupanibjp“ “
During his five years as CM, Vijay Rupani Ji has undertaken many people-friendly measures. He worked tirelessly for all sections of society. I am certain he will continue to contribute to public service in the times to come. @vijayrupanibjp
— Narendra Modi (@narendramodi) September 13, 2021