نئی دہلی: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے لوک نائک جے پرکاش نرائن کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
’’ میں ہندوستان کے سچے بیٹے لوک نائک جے پرکاش نرائن کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کے دوران نمایاں شراکتداری نبھائی اور آزادی کے بعد کےدورمیں ہماری جمہوریت کے تحفظ میں انہوں نے ایک بے مثال تعاون پیش کیا۔ ان کی قربانی اور لگن کو ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔ ‘‘