نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آ ج کہا ہے کہ قوم کی تعمیر خواتین با اختیار بنانے پر ٹھوس توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ کی جانی چاہئے، جس میں برابری اور مواقع پر زور دیا جائے۔ ایک ٹوئیٹ میں جناب مودی نے کہا ہے کہ ’’ہماری ناری شکتی نے ہر شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے‘‘۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انصاف کی جیت ہوئی ہے ، انہوں نے زور دے کر کہا کہ خواتین کے وقار اور تحفظ کو یقینی بنانا سب سے اہم ہے۔