نئی دہلی،۔جون ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سینٹ پیٹرس برگ کے بودھ مندر میں جمپا عطیہ دہندگان بوڈا بالزوچ بڈمائے اور پردھان پجاری ڈاٹسن گنژے یونر کو ارگا کنجور کی 100 سے زائد جلدیں پیش کیں ۔
تبتی کنجور کا اُرگا نسخہ 1955 تک گمنام تھا ۔ لیکن 1955 میں پروفیسر رگھوویرا اس140 جلدوں کے سیٹ کا مکمل نسخہ ہندوستان لائے تھے ۔ انہیں عوامی جمہوریہ منگولیہ کے وزیر اعظم نے یہ نسخہ پیش کیا تھا ۔ اس کنجور کے اس نسخے پر منگولیہ کے آخری جمب کنڈمپا کی سرپرستی میں 1908 سے 1920 تک نظر ثانی کی گئی تھی ۔ اس میں اشالپا کا کنجور شامل ہے ، جو پرانی فہرست حفان دھنما پر مبنی ہے ۔