20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے مدھیہ پردیش میں موہن پورہ آبپاشی پروجیکٹ قوم کے نام وقف کیا

Urdu News

نئیدہلی۔؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج موہن پورہ پروجیکٹ قوم کے نام وقف کیا۔ یہ پروجیکٹ راج گڑھ ضلعے میں زرعی  زمین کے لیے آبپاشی کی سہولت فراہم کرائے گا۔ یہ اس علاقے کے گاؤوں کو  پینے کا پانی بھی مہیا کرائے گا۔ وزیراعظم نے پینے کے پانی سے متعلق مختلف اسکیموں  کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

موہن پورہ میں اس موقعے پر موجود لوگوں کی  بہت بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کے یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر مکھرجی کے اس پیغام کو یاد کیا کہ کسی قوم کو اُس کی اپنی توانائی اور کوششوں کے ذریعے ہی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں جیسے صنعتی پالیسی ، تعلیم اور خواتین کو تفویض اختیارات میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی خدمات کو بھی  یاد کیا۔  انہوں نے کہا ڈاکٹر مکھرجی تعلیم ، صحت اور تحفظ پر سب سے زیادہ زور دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اسکیمیں جیسے اسکل انڈیا مشن، اسٹارٹ اپ انڈیا، مُدرا یوجنا اور میک ان انڈیا سبھی میں ڈاکٹر مکھرجی کے ویژن  کے عناصر  شامل کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ راج گڑھ ضلع اُن خواہشمند اضلاع میں شامل ہے جنھیں حکومت نے شناخت کیا ہے اور اب یہاں ترقی کے کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ملک کی ضرورتوں کے پیش نظر مرکزی حکومت ملک کی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے ہندوستان کو 21ویں صدی میں نئی اونچائیوں پر لے جانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انھوں نے زراعت کے شعبے میں کام اور ترقیاتی پہل کے لیے مدھیہ پردیش حکومت کی ستائش کی۔  انہوں نے ریاست میں آبپاشی والے علاقے میں اضافہ کرنے کے لیے بھی ریاستی حکومت کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کے آبپاشی کے نشانوں کی حمایت میں مرکزی حکومت ریاستی حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گی۔ انھوں نے کہا کہ پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت ریاست میں 14 پروجیکٹ نافذ کیے جا رہے ہیں۔  انھوں نے کہا کہ مائکرو اریگیشن پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے مرکزی حکومت کے ذریعے  زراعت کے شعبے کے لیے کی جا رہی مختلف پہلوں  جیسے سوائل ہیلتھ کارڈ ، فصل بیمہ یوجنا، ای این اے ایم وغیرہ کا ذکر کیا۔ انھوں نے اجولا یوجنا اور مُدرا یوجنا کے فائدے بھی بتائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More