16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بہادرگڑھ – منڈکا میٹرو لائن کا افتتاح کیا

Urdu News

نئیدہلی؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بہادر گڑھ – منڈکا میٹرو لائن کا افتتاح کیا۔

دلی میٹرو کے اس نئے حصے کے شروع  ہونے پر ہریانہ اور دلی کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ بہادر گڑھ دلی میٹرو سے جڑ گیا ہے۔

گرو گرام اور فرید آباد کے بعد دلی میٹرو سے جڑنے والا ہریانہ کا یہ تیسرا مقام ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ کس طرح دلی میں میٹرو نے شہریوں کی زندگی پر مثبت اثر ڈالا ہے۔ یہ ذکر کرتے ہوئے کہ بہادر گڑھ شاندار مالیاتی ترقی  کر رہا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ وہاں کئی تعلیمی مراکز ہیں اور وہاں کے کئی طلبہ دلی تک کا سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو سے انھیں اور زیادہ آسانی ہوگی۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ کنیکٹیویٹی اور ترقی کے درمیان براہ راست  رابطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹروکے معنی ہیں علاقے کے لوگوں کے لیے اور زیادہ روزگار کے مواقع دستیاب ہونا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک بھر میں میٹرو ریل نیٹ ورک میں یکسانیت لانے کے لیے میٹرو سے متعلق ضوابط تیار کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ہمارے شہروں میں آسان، آرامدہ اور کفایتی شہری ٹرانسپورٹ نظام تیار کرنا ہے۔

نیو انڈیا  کے لیے نئے اور اسمارٹ انفراسٹرکچر کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت سڑکوں، ریلوے، قومی شاہراہ، فضائی راستوں، آبی راستوں اور آئی – ویز پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فوکس کنکٹیویٹی بڑھانے اور یہ یقینی کرنے پر ہے کہ ترقی کے منصوبے صحیح وقت پر مکمل ہو جائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More