نئیدہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی ،دیوالی کے تیوہار کے موقع پر کیدارناتھ پہنچے ۔اس موقع پر انہوں نے کیدارناتھ مندر میں پوجا کی ۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے مندر کے چاروں اطراف میں گھوم کر وہاں جاری تعمیراتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سینئیر افسران نے وزیر اعظم موصوف کو جاری کاموں کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے اس موقع پر مندر کے احاطے میں موجود مختلف لوگوں سے گفتگو بھی کی ۔
واضح ہوکہ کیدار ناتھ مندر میں آج کل زبردست نو تعمیراتی منصوبوں کا کام جاری ہے اور 2013 کے بعد اس علاقے میں آئے بھیانک سیلاب اور زمین دھنسنے کی تباہ کاریوں کے بعد تعمیرات نو کا کام پوری تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے۔