17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم ’پرکشا پہ چرچہ 2021‘ کے دوران طلبا ، ٹیچروں اور والدین سے بات چیت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی  ’پرکشا پہ چرچہ 2021‘ کے دوران   پوری دنیا کے    طلبا  ، ٹیچروں  اور والدین  سے  آن لائن بات چیت کریں گے۔

کئی  ٹوئیٹ پیغامات میں  وزیراعظم نے کہا ہے کہ  ’’اب جبکہ ہمارے  بہادر   # امتحان کے جانباز وں نے اپنے امتحان   کے لئے کمر کس لی ہے،  اس مرتبہ کا   ’پرکشا پہ چرچہ2021‘ پوری طرح آن لائن ہورہا ہے،   اور یہ  پوری دنیا کے طلبا کے لئے  کھلا ہوا ہے۔ آیئے ہم امتحان میں  کسی دباؤ کے بغیر  مسکراہٹ کے ساتھ   شامل ہوں۔   پی پی سی#  2021۔

عوام الناس کے مطالبے پر ’ پرکشا  پہ چرچہ 2021 ‘ میں   والدین اور ٹیچرس بھی شامل ہوں گے۔  یہ   ایک سنجیدہ موضوع پر  ہلکا پھلکا تبادلہ خیال ہوگا۔  میں اپنے  طالب علم دوستو ں ان کے حیرت زدہ  والدین    اور سخت محنت کرنے والے  ٹیچروں سے کہتا ہوں،   کہ وہ بڑی تعداد میں#  پی پی سی 2021 میں شرکت کریں‘‘۔

اسکول اور کالج کے طلبا کے ساتھ وزیراعظم کا  رابطہ کا پہلا پروگرام  ’’ پرکشا پے چرچہ1.0 ‘‘ تال کٹورہ اسٹیڈیم نئی دہلی میں 16 فروری 2018 کو   منعقد ہوا تھا۔  اسکول اور کالج کے طلبا کے ساتھ    رابطہ پروگرام کا دوسرا ایڈیشن   ’’پرکشا پے چرچہ 2.0‘‘ بھی   نئی دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں  29 جنوری 2029 کو ہوا تھا۔ اسکول طلبا کے ساتھ وزیراعظم کے رابطہ  پروگرام کا تیسرا ایڈیشن  ’’ پرکشا پے چرچہ2020‘‘    تال کٹورہ اسٹیڈیم نئی دہلی  میں 20 جنوری 2020 کو منعقد ہوا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More