28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کا این سی سی ریلی سے خطاب

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں  این  سی سی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ  جب بھی  این سی سی کیڈٹوں کے درمیان  ہوتے ہیں  تو وہ  حب الوطنی  کے جذبے سے سرشار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے  اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پچھلے ایک سال دوران این  سی سی کیڈٹ  سوچھ بھارت ابھیان  ، ڈیجیٹل لین دین  جیسے کئی اہم اقدامات سے  جڑے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  کیرالہ سیلاب کے دوران بچاؤ اور امدادی  کوششوں کے تئیں ان کا تعاون  خاص طور پر  قابل ستائش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج  پوری دنیا  بھارت کو  ایک چمکتے  ہوئے ستارے کے طور پر دیکھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب ایک عام خیال یہ ہے کہ بھارت میں نہ صرف  وسیع صلاحیتیں ہیں بلکہ  وہ ان صلاحیتوں کا استعمال بھی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے یہ معیشت ہو یا دفاع ، بھارت کی  صلاحیتوں میں توسیع ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اگرچہ بھارت  امن کا حامی ہے  لیکن اگر  اسے قومی سلامتی کے لئے  کوئی قدم اٹھانا پڑا تو  وہ  بالکل نہیں ہچکچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  پچھلے ساڑھے چار سالوں میں دفاع اور سکیورٹی  سے متعلق  بہت سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب ان چند منتخب  ممالک میں شامل ہے جن کے پاس  سہ رخی نیوکلیائی طاقت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ  نوجوان  اس وقت ہی اپنے خوابو کو پور ا کرسکتے ہیں جب کہ ملک محفوظ رہے۔

انہوں نے کیڈٹوں کی سخت محنت کی ستائش کی جن میں سے بہت سے  گاؤوں اور چھوٹے قصبوں سے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  این سی سی کے بہت سے کیڈٹوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے معروف ایتھلیٹ ہیماداس کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ  سخت محنت اور  صلاحیت  کامیابی کی کلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وی آئی پی کلچر کو  ای پی آئی – ہر شخص اہم ہے  – سے بدلنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے  کیڈٹوں پر زور دیا کہ وہ  ہر قسم کی منفی سوچ  سے پرہیز کریں اور  اپنے اور ملک کی بہتری کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ  خواتین  کو  مواقع فراہم کرنے کے  اور  افراد قوت میں ان کی شرکت میں اضافہ کرنے کے لئے  کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ  خواتین  بھارتی فضائیہ میں لڑاکو پائیلٹ بن گئی ہیں۔

وزیراعظم نے  زور دے کر کہا کہ بدعنوانی نئے بھارت کا حصہ نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بدعنوانی میں ملوث ہیں، انہیں بخشا نہیں جائے گا۔

وزیراعظم نے سوچھ بھارت اور ڈیجیٹل انڈیا  جیسے اہم اقدامات میں  نوجوانوں کی سرگرم شرکت کے لئے  ان کی ستائش کی۔ انہوں نے کیڈٹوں پر زور دیا کہ وہ  حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں  بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ  آنے والے انتخابات میں  نوجوانوں کو  بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے  کی تحریک دلائیں۔

 انہوں نے کہا کہ  کیڈٹوں کو  دہلی شہر میں  کئی نئے  اہم مقامات کا دورہ کرنا چاہئے ، جو ماضی قریب میں  دہلی میں بنے ہیں اور جن کا تعلق  بھارت کی وراثت اور عظیم لیڈروں سے ہے۔ اس ضمن میں انہوں نے  لال قلعہ میں کرانتی مندر اور  علی پور روڈ پر  بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر  کے مہا پری نوان استھل  کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مقامات  کا دورہ کرنے سے  ہر ایک کو  عوام کے لئے کام کرنے  کی نئی توانائی  حاصل ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More