19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کا قومی قانون سازوں کی کانفرنس سے خطاب

Urdu News

نئیدہلی۔؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں قومی قانون سازوں کی کانفرنس سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر ایک ریاست میں کچھ اضلاع ہیں جہاں ترقیاتی پیمانے مستحکم ہیں۔ ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے اور کمزور اضلاع میں کام کرنا چاہیے۔

مسابقتی اور تعاون پر مبنی وفاق کا جذبہ ملک کے لیے بہت اچھا ہے۔ عوامی شرکت سے بہتر مدد پہنچتی ہے۔ جہاں بھی حکام نے لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں ترقی کے عمل میں شا مل رکھا ہے وہاں نتائج بہت اچھے رہے ہیں۔

اضلاع میں ان شعبوں کی نشاندہی کرنا ضروری ہے جہاں بہتری کی ضرورت ہے اور ان خامیوں کا ازالہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

ایسے اضلاع میں اگر ایک پہلو کو بھی ہم تبدیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہمیں دوسری  کمیوں پر کام کرنے میں رفتار حاصل ہوگی۔

ہمارے پاس افرادی قوت ہے ۔ ہمارے پاس ہنر اور  وسائل ہیں۔ ہمیں ایک مشن کے طور پر کام کرنے اور مثبت تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، ہمارا مقصد سماجی انصاف ہے۔

ضروری اضلاع میں کام کرنے سے ہندوستان کے ایچ ڈی آئی مقام میں بہتری آئے گی۔ قانون سازوں کی یہ کانفرنس لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کا قابل ستائش اقدام ہے۔ یہ بہت ہی اچھا ہے کہ  اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے متعدد ریاستوں کے قانون ساز ایک جگہ اکٹھے ہوئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More