22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کا ہیوسٹن میں منعقدہ ’ہاؤڈی مودی‘ تقریب کے دوران بھارتی برادری سے خطاب

Urdu News

نئی  دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج  ہیوسٹن ، ٹیکساس کے این آر جی اسٹیڈیم میں منعقدہ ’ہاؤڈی مودی‘ تقریب کے دوران 50 ہزار سے زائد افراد سے خطاب کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ بھی موجود تھے۔

زبردست مجمع سے  خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہیوسٹن میں اس مقام پر نئی تاریخ اور نئی کیمسٹری رقم کی جارہی ہے۔ ڈونالڈ جے ٹرمپ اور سنیٹرس کی موجودگی  جو 1.3 بلین بھارتیوں کی حصولیابیوں سے متعلق گفتگو کررہے ہیں ، وہ اس بات کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسٹیڈیم کے اندر جو توانائی کی لہر محسوس ہورہی ہے اس سے بھارت اور امریکہ کے مابین بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کااشارہ ملتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس تقریب کا نام ’ہاؤ ڈی مودی‘ ہے ، تاہم مودی انفرادی طور پر کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ میں ایک ایسا شخص ہوں جو بھارت میں 130 کروڑ عوام کی آرزؤں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کا م کررہا ہوں۔ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ہاؤڈی مودی بھارت میں بالکل ٹھیک ہے۔ ہر چیز اپنی جگہ ٹھیک ہے اور بھارت کی کثیر لسانیاتی صورتحال  اس کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ وحدت تنوع پر مشتمل ہے اور ہماری فعال جمہوریت کی یہی قوت ہے۔

آج بھارت  نے نیا بھارت تخلیق کرنے کا عزم مصمم کررکھا ہے اور اس کے لئے پوری محنت سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک نیا بھارت ایک بہتر بھارت بنانے کیلئے بہت ساری کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہم چنوتیوں کو ٹال نہیں رہے ہیں، بلکہ ان کا سامنا کررہے ہیں۔ بھارت محض اضافہ جاتی تبدیلیوں کے لئے کوشاں نہیں ہے، بلکہ ہم مستقل حل نکالنے کیلئے کام کررہے ہیں اور ایسا ممکن بھی ہورہا ہے۔

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران این ڈی اے حکومت کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 130 کروڑ بھارتیوں نے ایسی چیزیں حاصل کی ہیں، جن کے بارے میں پہلے شاید تصور کرنا بھی محال تھا۔ ہمارے نصب العین بلند ہیں اور ہم بلندی کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ان کی حکومت نے ایک تغیراتی عمل انجام دیا ہے اور اس عمل کو کنبوں کو گیس کنکشن فراہم کرکے، صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بناکر ، دیہی سڑکوں اور بنیادی ڈھانچوں کی فراہمی، بینکوں کے کھاتوں کے کھولے جانے وغیرہ کے توسط سے سمجھا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم نے زور دیکر کہا کہ ان کی حکومت نے زندگی بسر کرنا آسان بنانے اور کاروبار کرنا آسان بنانے کے لئے عہد کررکھا ہے۔ انہوں نے عام آدمی کیلئے  زندگی بسر کرنا آسان بنانے سمیت مختلف النوع اقدامات کیے ہیں۔ اس میں  مسائل اور دقتیں پیدا کرنے والے  قوانین کی منسوخی ، تیز رفتار خدمات بہم رسانی کو یقینی بنانا ، سستے اعداد وشمار کی شرحیں ، بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی اور جی ایس ٹی کا متعارف کرایا جانا، جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ان کی حکومت کے تحت  ترقی ہر ہندوستانی تک پہنچے گی۔

آرٹیکل 370 سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے حاضرین سے کہا کہ وہ اس طرح کے مضبوط فیصلے لینے کیلئے  پارلیمانوں کو اپنی کھلی ہوئی حمایت فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ  آرٹیکل 370 نے جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام کو  ترقی اور پیش رفت سے دور رکھا تھا۔  اب جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام کو دیگر ہندوستانیوں کے مماثل حقوق حاصل  ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جب دہشت گردی اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن جنگ شروع کی جائے۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ اور ان کے کنبے کو بھارت آنے کی دعوت دی اور کہا کہ ہماری دوستی  بھارت  اور امریکہ کے  فعال مستقبل کو نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔

ہاؤڈی مودی تقریب میں  ڈونالڈ جے ٹرمپ کا خیرمقدم کرنا ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ  امریکی صدر نے  ہر جگہ ایک گہرا اور باقی رہنے والا اثرچھوڑا ہے۔ انہوں نے امریکہ کے صدر کی قیادت کی خوبیوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جتنی بار ان سے ملتے ہیں ہر بار گرم جوشانہ دوستی  اور ڈونالڈ جے ٹرمپ کی توانائی کا احساس کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ جے ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی بھارت اور بھارتی شہریوں کیلئے  ایک غیرمعمولی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم کو ان کی غیرمعمولی انتخابی کامیابی کے لئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ بھارت اور امریکہ کے مابین اس سے بہتر تعلقات کبھی نہیں ہوئے۔

وزیراعظم کی  نمو کی حمایت والی پالیسی  کی ستائش کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ  بھارت میں تقریباً 300 ملین افراد کو وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں  ناداری اور غربت سے نکالا گیا ہے اور یہ بات بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں  دنیا ایک مضبوط ترقی سے ہمکنار جمہوریہ بھارت ملاحظہ کررہا ہے۔  صدر نے ان کے تعاون کیلئے بھارتی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ  ان کی انتظامیہ بھارتی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے پابند عہد ہے۔

ہیوسٹن میں  وزیراعظم کا خیرمقدم  کرتے ہوئے  ایوان کے رہنما اسٹینے ہونر  نے کہا کہ امریکہ جدید بھارت سے ترغیب حاصل کررہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی ایک ملک کی قیادت کرتے  ہوئے چنوتیوں کے تئیں بھی خبردار ہیں اور  کسی بھی صورت میں  پیچھے ہٹنے والے  نہیں ہیں۔ کیوں کہ بھارت خلا کی نئی  سرحدوں تک پہنچ رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ لاکھوں افراد کو ناداری سے بھی نکالنے کیلئے عہد بند ہے۔

اس سے قبل ہیوسٹن کے میئر سلویسٹر  ٹرنر نے  وزیراعظم نریندر مودی کو اعزاز ، یکجہتی اور طویل  المدت بھارت- ہیوسٹن تعلقات کی علامت کے طور پر ہیوسٹن کی کلید پیش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More