17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری نے کووڈ – 19 کا جامع طور پر جائزہ لیا

Urdu News

   نئی دہلی، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا  نے آج کووڈ – 19 کے لیے تیاریوں اور کارروائی کا جامع طور پر جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں تمام ضلعوں اور ریاستوں کے مریضوں کے بندوبست کے بارے میں شواہد کی بنیاد پر معلومات حاصل کرنے پر توجہ دی گئی۔ میٹنگ میں ٹیکہ تیاری کے مرحلے  اور اس کی تقسیم کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی ۔ کووڈ – 19 کے مختلف پہلوؤں کے دیرپا بندوبست سے معلق ضلع صحت لائحہ عمل کی ضرورت پر بھی میٹنگ میں بات چیت کی گئی ۔

میٹنگ میں کابینہ سکریٹری ،  نیتی آیوگ کے رکن  ڈاکٹر ونود پول ، پرنسپل سائنسی مشیر اور متعلقہ بااختیار گروپ کے کنوینرس اور متعلقہ محکموں کے سکریٹریز نے شرکت کی۔ اس بات پر اطمنان کا اظہار کیا گیا کہ سبھی بااختیار گروپوں نے کووڈ سے نمٹنے میں کافی محنت کے ساتھ اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری نے  سبھی متعلقہ فریقوں کو ہدایت دی کہ وہ کووڈ – 19  کے سبھی پہلوؤں کی شواہد پر مبنی تیاریوں میں ضلعوں اور ریاستوں کو بھی سرگرم طور پر شامل کریں۔

بھارت میں کووڈ صورتحال ، حکمت عملی پر مبنی کارروائیوں اور مستقبل کی چنوتیوں پر صحت کے سکریٹری  نے ایک پرزنٹیشن دیا۔ پرزنٹیشن میں کیسوں کی تعداد  کے حوالے سے ریاستوں کی صورتحال کو اجاگر کیا گیا۔ پرزنٹیشن میں  ان ضلعوں کی صورتحال پر بھی نظر ڈالی گئی جہاں حالات کووڈ کے سلسلے میں تشویشناک ہے۔صحت کے سکریٹری نے ای –ون پلیٹ فارم  میں ٹیکے کی دستیابی کے بعد  اس کی سپلائی چین مستفیدین کی فہرست تیار کرنے کے نظام  اور اس کو پہنچانے کے عمل پر توجہ دی گئی ہے۔

نیتی آیوگ کے رکن نے مختلف طریقوں پر مبنی کیسوں کو پیش کرنے کے بارے میں ایک تفصیلی پرزینٹیشن دیا۔ انہوں نے کووڈ – 19 کے لیے ٹیکہ لگانے کے بارے میں ماہرین کے قومی گروپ کی جاری کوششوں کی بھی وضاحت کی۔

پرنسپل سکریٹری نے بہت سے منظرناموں کی بنیاد پر  سبھی متعلقہ فریقوں کی ہدایت دی کہ وہ معلومات اور تجزیہ یکجا کریں ، جو پچھلے کچھ مہینوں میں تیار کیا گیا ہے  تاکہ  آنے والے مہینوں کے لیے تفصیلی لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔

وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری نے دو میٹر کی دوری برقرار رکھتے ہوئے اور ماسک اور ہینڈ واش کا استعمال کر کے لگاتار احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا۔ بزرگوں کی دیکھ بھال اور ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے نیز روک تھام کے اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More