28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے روسی فیڈریشن کی سیکیورٹی کاؤنسل سے ملاقات کی

Shri Rajnath Singh met Secretary, Security Council of Russian Federation
Urdu News

نئی دہلی۔ نومبر؛ مرکزی وزیر داخلہ جانب راجناتھ سنگھ نے ، ماسکو میں کل روسی فیڈریشن کی سیکورٹی کونسل کے سکریٹری جناب نکولائی پتروشیف سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں نے سیکیورٹی اور دہشت گردی سے لڑنے کے شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ انھوں نے اطلاعاتی سیکورٹی سے متعلق معاہدے پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا، جس پر اکتوبر 2016 میں دستخط کیے گئے تھے۔ فریقین نے موجودہ تعاون اور دونوں ملکوں کی قومی سیکورٹی کونسلوں کے درمیان لگاتار ایک دوسرے کے یہاں دوروں کا خیرمقدم کیا۔

مرکزی وزیرداخلہ نے روسی فیڈریشن کی ہنگامی صورتحال سے متعلق وزیر جناب ولادیمیر پچکوف سے ملاقات کی اور قدرتی آفات سے متعلق بندوبست میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق معاہدے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ جس پر 2010 میں دستخط کئے گئے تھے۔ دونوں ملکوں نے اتفاق کیا کہ روس کی ایمرکوم بھارت میں قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق قومی مرکز این سی این سی قائم کرنے میں بھارت کے ساتھ تعاون کیا۔ انھوں نے ماہرین کی تربیت کے ایک پروگرام اور ایک دوسرے کے تجربات سے آگاہ کرنے نیز قدرتی آفات کے بندوبست کے میدان میں بہترین طور طریقوں سے بھی ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔ بعد میں دونوں رہنماؤں نے قدرتی آفات کے بندوبست کے تعاون کے لیے 19-2018 کے لیے درآمد کے ایک مشترکہ منصوبے پر دستخط کیے۔

روس میں اپنے تین روزہ دورے کے دوران جناب راجناتھ سنگھ روسی فیڈریشن (ایف ایس بی) کے وفاقی سیکیورٹی سروس کا دورہ کریں گے اور ایف ایس بی کے ڈائرکٹر جناب الیکژنڈر بورٹنی کوف سے آج بات چیت کریں گے۔ بعد میں وہ بھارتی برادری کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More