26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وشا پٹنم میں مصنوعی بایو آرگن سے متعلق ورکشاپ منعقد

Urdu News

نئی دلّی: آسٹریلیا تعاون کو تقویت بخشنے اور دونوں ممالک کے درمیان 3 ڈی چھپائی کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے آندھرا پردیش میڈ ٹیک زون ( اے ایم ٹی زیڈ ) نے حال ہی میںوشا کھا پٹنم کے اے ایم ٹی زیڈ میں کلام کنونشن سینٹر میں آرگن بایو پرنٹنگ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے ۔ ورکشاپ نے پایا کہ 3 ڈی پرنٹنگ ایک ایسی اختراعی تکنالوجی ہے جو کہ تمام میڈیکل ڈسپلن کا احاطہ کرتی ہے اور تشخیص اور تھیراپی کے شعبے میں نئے مواقع پیش کرتی ہے ۔ تشخیصی تصاویر سے لے کر جراحتی منصوبہ بندی ، مریض سے متعلق مخصوص ماڈل پیش کرتی ہے جو کہ علاج کے لئے مریض اور ڈاکٹر کے لئے ایک نئی راہ ہموار کرتی ہے ۔

                ڈاکٹر جتندر کمار شرما ، ایم ڈی اور سی ای او نے اے ایم ٹی زید میں وفود کو 3 ڈی پرنٹنگ سہولت کا معائنہ کرنے کے لئے مدعو کیا ، جو کہ دنیا میں 3 ڈی پرنٹنگ سہولیات میں سے ایک ہے

                ڈاکٹر پائل مکھرجی ، جو کہ سڈنی میں ایک اوٹولوجسٹ ، کوچلیر امپلانٹ اور لایٹرل اسکل سرجن ہیں ، اس کے علاوہ آر اے سی ایس این ایس ڈبلیو اسٹیٹ کمیٹی کی ڈپٹی چیئر بھی ہیں ، نے نہ صرف تحقیق کی ضرورت پر زور دیا بلکہ جانوروں پر کلینیکل ٹرائل کی سہولیات کی دستیابی کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

                مدراس ای این ٹی ریسرچ فاونڈیشن ( ایم ای آر ایف ) ، چینئی کے کنسلٹنٹ ای این ٹی سرجن ڈاکٹر رگھو نندن نے 3 ڈی پرنٹنگ والی سرجری کے مصارف کے لئے حکومتی مالی امداد کی ضرورت پر زور دیا ۔

                ڈاکٹر سنجے گمبھیر ، ایسوسی ایٹ ، ڈائرکٹر ، ٹرائیسیپ ، آلوک میڈیکیپورا انل ، اسٹارٹ ۔ اپ کے بانی ، نیکسٹ بگ انوویشن لیبس اور راجہ سیکھر اپیتوری ، سی ایاو ، تھنک 3 ڈی نے بھی اس ورکشاپ میں شرکت کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More