12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ووٹروں کا دسواں قومی دن 25جنوری 2020ء کو منایا جائے گا

Urdu News

نئی دہلی: بھارت کے صدر جمہوریہ عزت مآب جناب رام ناتھ کووند ووٹروں کے دسویں قومی دن کے موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔یہ دن بھارت کے انتخابی کمیشن کی طرف سے 25 جنوری 2020ء کو مانک شا سینٹر ، دہلی کینٹ میں منایا جائے گا۔قانون اور انصاف ، مواصلات اور الیکٹرونکس نیز اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔یہ سال بھارت کی جمہوریت میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ بھارت کا انتخابی کمیشن (ای سی آئی)اپنے سفر کے 70 سال مکمل کررہا ہے۔

ووٹروں کا قومی دن (این وی ڈی )2011ء سے ہر سال 25 جنوری کو پورے ملک میں دس لاکھ سے زیادہ مقامات پر منایا جاتا ہے، جن میں پولنگ مرکزوں کے علاقے، سب ڈویژن ، ڈویژن ، ضلع اور ریاستی صدر دفتر شامل ہیں۔اس کا مقصد بھارت کے انتخابی کمیشن کا یوم تاسیس منانا ہے، جو 25 جنوری 1950ء کو قائم کیاگیا تھا۔این وی ڈی کا اصل مقصد ووٹروں ، خاص طورپر نئے ووٹروں کو ووٹ دینے کے لئے ان کی ہمت افزائی کرنا اور زیاد ہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دینے پر آمادہ کرنا ہے۔ملک کے ووٹروں کے نام وقف اس دن کو رائے دہندگان کے درمیان انتخابی عمل میں پوری طرح حصہ لینے کے سلسلے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ نئے ووٹروں کو مبارکباد دی جاتی ہے اور انہیں این وی ڈی تقریب میں ان کے تصویر والے فوٹو شناختی کارڈ دیئے جاتے ہیں۔

بیلٹ -2 پر اعتماد: پبلک ڈویژن کے تعاون سے تیار کردہ بھارتی انتخابات کی 101 کہانیوں کا ایک سلسلہ اس موقع پر جاری کیاجائے گا اور اس کی پہلی کاپی کمیشن کی طرف سے صدر جمہوریہ کو پیش کی جائے گی۔

‘100سالہ ووٹر:جمہوریت کے علمبردار۔ پورے ملک سے عمر رسیدہ ووٹروں کی 51 کہانیاں جنہوں نے دور دراز کا سفر کرکے خراب صحت اور دوسرے چیلنجوں کے باوجود آکر ووٹ ڈالا، اس موقع پر صدر جمہوریہ اس کا اجراء کریں گے۔

بہترین انتخابی کارروائیوں کے لئے قومی ایوارڈز ضلع اور ریاستی سطح کے افسران کو مختلف پہلوؤں سے انتخابات کرانے کی ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے دیئے جائیں گے۔ان پہلوؤں میں اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے اقدامات ، سیکورٹی بندوبست ، انتخابی بندوبست اور ووٹروں میں آگاہی پیدا کرنے اور دور دور تک رسائی حاصل کرنے کے میدان میں ان کی کارکردگی شامل ہوگی۔

افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان قزاخستان، جمہوریہ کرغستان، مالدیپ، ماریشش، نیپال، سری لنکا اور تیونسیا کے اعلیٰ انتخابی کمشنر اور وفود ، جو جنوبی ایشیاء کے انتخابی بندوبست کے اداروں کے فورم (ایف ای ایم بی او ایس اے)کی دسویں سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لئے نئی دہلی آرہے ہیں، اس موقع پر موجود رہیں گے۔انتخابات مثلاً اے-ڈبلیو ای بی، آئی ایف ای ایس اور بین الاقوامی آئیڈیا میں کام کرنے والی سرکردہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔امید ہے کہ سیاسی پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ کے ممبران نیز جمہوریت  اور انتخابات کے میدان میں کام کرنے والے متعدد ملکوں کے سفارت کار اور نمائندے نیز بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اس قومی تقریب میں شریک ہوں گے۔

این وی ڈی 2020ء کا موضوع ہے ‘مضبوط جمہوریت کے لئے انتخابی تعلیم’ اس موضوع سے ایک سال طویل کارروائیوں  کی ٹون سیٹ ہوتی ہے، جس میں شہریوں کی تعلیم اور انتخابی عمل میں ان کے بھروسے کی تجدید پر توجہ دی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More