Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وَن دھن وِکاس یوجنا : آندھرا پردیش کی کامیابی کی کہانی

Urdu News

نئی دلّی: قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائیفیڈ  نے قبائلی آبادی کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں  مدد کے لئے متعدد پروگراموں کو نافذ کیا ہے۔  اس کے علاوہ ، پچھلے سال وباء سے بری طرح متاثر ہوئے قبائلیوں کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ مختلف پروگراموں میں ، جو قبائلی آبادی کے لئے نعمت ثابت ہوئے ہیں ، وَن دَھن قبائلی اسٹارٹ اَپ اور  جنگلات کی چھوٹی چھوٹی پیداوار ( ایم ایف پی ) کی کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی ) پر فروخت اور ایم ایف پی کے لئے ویلیو چین تیار کرنا شامل ہے ، جس سے جنگل کی پیداوار اکٹھا کرنے والوں کو  کم از کم امدادی قیمت فراہم کی جاتی ہے ۔ ان پروگراموں کو پورے ملک میں کافی مقبولیت  حاصل ہوئی ہے ، خاص طور پر وَن دھن قبائلی اسٹارٹ اَپس بہت  کامیاب ہوئے ہیں  اور  ریاست آندھرا پردیش ، اِس  کی ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح وَن دھن یوجنا سے وہاں کے قبائلیوں کو فائدہ ہوا ہے ۔

image00184CC.jpg

          آندھراپردیش میں  13 سے زیادہ اضلاع میں قبائلیوں کی کل 5918073  آبادی ہے ۔ اس میں 7 اضلاع کو وی ڈی وی کے ، کے تحت احاطہ کیا گیا ہے ۔ آندھرا پردیش میں کل 263 وی ڈی وی کے قائم کئے گئے ہیں ، جن میں 188 وی ڈی وی کے کو ، اِس مالی سال کے لئے منظوری دی گئی ہے ۔  ان میں سے 49 میں تربیت دی گئی ہے اور 7 وَن دھن وکاس کیندر ریاست میں کام کر رہے ہیں ۔ اس سے ریاست میں  تقریباً  78900 قبائلی کاروباریوں کو فائدہ ہو گا ۔ آئی ٹی ڈی اے پڈیرو  ، جو وشاکھا پٹنم ضلع  میں ضلع نفاذ ایجنسی / اسکیم نافذ کرنے والی ایجنسی کے طور پر کام کر رہی ہے ، نے 39 اَڈّا لیف پلیٹس ہائیڈرولک مشینیں ، 390 سلائی مشینیں اور 40 تمارِند بلاک  میکنگ  ہائیڈرولک  مشینیں منظور شدہ  54 وی ڈی وی کے   کے لئے لگائی ہیں  ۔

image002GPH0.jpg

          ان 7 چالو  وی ڈی وی کے نے پہلے ہی 3.48 لاکھ کی فروخت کی ہے ۔  ان وی ڈی وی کے میں جنگلات کی ، جن چھوٹی پیداواروں کو پروسیز  کیا جا رہا ہے ، اُن میں  جھاڑو کے لئے پہاڑی گھانس ، بانس  ، املی اور اڈّا لیف شامل ہیں ۔  دیرا پلّی کے وی ڈی وی کے میں 15 خود امدادی گروپوں کے فیض حاصل کرنے والوں کو بانس میں قدر کے اضافے  اور دئے اور موم بتی اسٹینڈ جیسی اشیاء بنانے کی تربیت دی گئی ہے ۔ ان اشیاء کی پہلے ہی 2.5 لاکھ روپئے سے زیادہ کی فروخت کی جا چکی ہے ۔  لّما سنگی  کے وی ڈی وی کے  کے فیض کنندگان 500 گرام اور ایک کلو گرام کی بیج نکالی ہوئی املی کے برکس تیار کر رہے ہیں ۔  بغیر بیجوں والی یہ املی ، جو جنوبی بھارت کے کھانوں میں  بہت زیادہ  استعمال کی جاتی ہے ، اسے خوبصورتی سے  پیک کیا جاتا ہے اور اس کو برانڈ کا  نام دیا جاتا ہے ۔

          کورّائی وی ڈی وی کے میں 25 خود امدادی گروپوں کے قبائلی فیض کنندگان پہاڑی  جھاڑوئیں تیار کر رہے ہیں ، جو بانس کی سیکوں کے ساتھ تیار کی جاتی ہیں اور  مختلف وزن میں  ہوتی ہیں ۔  اس کے علاوہ پیڈا بائیلو کے وی ڈی وی کے میں قبائلی فیض یافتگان ، جن کا تعلق مختلف خود امدادی گروپوں سے ہے ( خاص طور پر خواتین ) ، اڈّا کے پتوں  کو پروسیس کرکے ، ان سے  ماحول دوست   کپ اور پلیٹیں تیار کرتے ہیں ۔  ان وَن دھن کیندروں میں بنائی جانےو الی اشیاء کو لانچ کیا گیا ہے اور مارکیٹ میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔ اس پروگرام کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس سے حاصل ہونے والی رقم براہ راست قبائلی کاروباریوں تک پہنچتی ہے ۔

image0031V4S.jpg

          سنجیدہ کوششوں اور  موثر طریقے سے قبائلی کاروباریوں  کی محنت اور مجاز ایجنسیوں کی مدد سے ون دھن یوجنا کو آندھرا پردیش میں کامیاب بنانے میں  مدد ملی ہے ۔ اس اسکیم میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ آنے والے سال میں 188 ون دھن وکاس کیندر شروع کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ، شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں ایک قبائلی فوڈ پارک بنانے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ فوڈ پارک کی توجہ کا مرکز ابتدائی طور پر مشرقی گوداوری ضلع کے رامپا چودورام میں کاجو پروسیسنگ یونٹ اور نرسی پٹنم میں کوفی تیار کرنے کا مرکز قائم کرنا ہے۔ یہ فوڈ پارک ، جس کی اگلے سال تک مکمل ہونے کی امید ہے ، خطے میں سینکڑوں قبائلیوں کو روزگار فراہم کرے گا ۔  امید کی جاتی ہے کہ اس اقدام سے ، جو ووکل فار لوکل اور آتم نربھر بھارت کو بڑھانے کے لئے ہے ، قبائلی لوگوں کی آمدنی اور طرز زندگی کو بہتر بنانے اور آخر کار ، اُن کی زندگی میں یکسر تبدیلی لانے میں مددگار ہو گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More