نئی دہلی، ۔سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عالی جناب فارم بنہہ منہہ نے آج (4 جولائی 2017)کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔
جناب منہہ کا ہندوستان میں خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے ستمبر 2014 میں ویتنام کے اپنے سرکاری دورے کو یاد کیا اور دورے کے دوران اپنی نیزاپنے وفد کی شاندار ضیافت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ صدر جمہوریہ نے جناب منہہ کو گزشتہ برس پولت بیورو کے طور پر ان کی ترقی پر بھی انہیں مبارکباد دی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے تعلقات روایتی طور پر گرم جوش اور دوستانہ رہے ہیں، جو کہ باہمی احترام اور جذبہ خیر سگالی پر مبنی ہے۔ حالیہ برسوں میں ہماری ثمر آور شراکت داری پروان چڑھی ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ تعلقات کا آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ویتنام کے درمیان موجودہ دو فریقی تجارت کی صورتحال اطمینان بخش ہے، تاہم دونوں ملکوں کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ 2020 تک 15 بلین امریکی ڈالر کے برابر کے دو طرفہ تجارت کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔ متعدد ہندوستانی کمپنیا ں ویتنام میں سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں ، تاکہ وہا ں کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو سکے۔
ویتنام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے صدر جمہوریہ ہند کےجذبات کا اعادہ کیااور کہا کہ ویتنام ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے ، تاکہ باہمی رشتوں کو مزید بلندی تک لے جایا سکے۔