نئی دہلی، ٹاٹا بلڈنگ انڈیا اسکول مضمون نویسی مقابلہ ، 16-2015 ء جیتنے والوں نے آج راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدر جمہوریۂ ہند جناب رام ناتھ کووند نے اسکولوں کے لئے ملک بھر کے مضمون نویسی کے مقابلے جیتنے والوں کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ 200 شہروں کے 8000 سے زیادہ اسکولوں کے 31 لاکھ سے زیادہ بچوں نے 12 زبانوں میں ملک کی تعمیر پر مضامین تحریر کئے ۔ اتنے سخت مقابلے میں 72 بچوں نے جیت حاصل کی ۔ ان سب کو اپنی اس کامیابی کے لئے فخر کرنا چاہیئے ۔ یہ بھی ایک اطمینان کے قابل اور خوشی کی بات ہے کہ ان 72 بچوں میں 52 لڑکیاں ہیں ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس مقابلے میں شرکت کرنے والا ہر بچہ اس کا فاتح ہے اور یہ اس لئے کہ بھارت کے بچے ہی اس عظیم ملک کا مستقبل ہیں ۔ بچے مستقبل کے لیڈر ہیں اور وہ اس قوم کے اہم تعمیری بلاک بھی ہیں ، جو ہم بنانا چاہتے ہیں ۔
صدر جمہوریہ نے بچوں کو مشورہ دیا کہ وہ خواب دیکھیں اور اپنے لئے شاندار اہداف مقرر کریں اور اس کے بعد ان اہداف کو حاصل کرنے کے لئے پوری ایمانداری ، محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں ۔ انہوں نے ، انہیں یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ہمیشہ مثبت رہیں اور کسی بھی ناکامی کو رکاوٹ نہ بننے دیں ۔