نئی دہلی، حکومت ہند کی قبائلی امور کی وزارت کے ادارے ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ دیولپمنٹ فیڈریشن (ٹی آر آئی ایف ڈی ) نے جدت طرا ز اپنے تمام کاروبار ٹرائبس انڈیا آؤٹ لیٹس ،مقامی دفاتر اور مرکزی دفتر میں جدت طراز انتظام اور سیلز کے شعبوں میں ریٹیل انونٹری سافٹ وئیر کا استعمال شروع کردیا ہے ۔ اس نظام کا الیکٹرانک طریقہ ٹرائفیڈ کے تمام علاقائی دفاتر اور دوکانوںمیں دستیاب ہے ،جس سے سودوں کی خودکاری کے ذریعہ فروخت اور خریداری ، اہم خریداریوں ، اسٹاک اورسیلز کے اعدادوشمار کا پتہ لگانے جیسے تمام ریٹیل آپریشنز کو یکجائی دھارے میں شامل کیا جاسکے گا۔ اس کے ساتھ ہی آر آئی ایس سافٹ ویئر پر عمل آوری سے وسیع ترشفافیت اور خر دہ فروشی کے تحت مختلف سودوں کی نگرانی کی جاسکے گی۔
خردہ فروشی کے عمل کے مختلف مرحلوں میں ریٹیل انوینٹری سافٹ وئیر (آر آئی ایس )شامل ہے،جس میں علاقائی دفتر میں خردہ فروش کے لئے اشیا کا انتخاب ،مخصوص اشیا کے لئے کوڈ بنانے کی گزارش ، پرچیز آرڈر کی تیاری اور پی او ایس اور جدت طراز انتظام کے ذریعہ اسٹاک کی انونیٹری ڈیٹلس نیز انوینٹری مینجمنٹ اورعلاقائی دفاتر میں خرید وفروخت کے سودوں پر نگاہ رکھنا اور مرکزی دفتر کو اس فروخت اور خریداری کی رپورٹ پیش کرنا شامل ہے ۔