26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹرینوں میں بائیو ٹوائلٹ

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے نے مارچ 2019 تک ریل گاڑیوں کے ڈبوں میں بائیو ٹوائلٹ نصب کرنے  کا کام مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ریلوے  کی تمام ورکشاپ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ  موجودہ کام آنے والے ریل ڈبوں اور ان تمام ریل کے ڈبوں میں جنہیں مرمت اور اوور ہالنگ کے لئے  لایا جاتا ہے،  بائیو ٹوائلٹ لازمی طور پر نصب کئے جائیں۔  اس کے علاوہ ریل کے ڈبوں کے ڈپوں میں بھی ایک حد تک موجودہ کام آنے والے ریل کے ڈبوں میں بائیو ٹوائلٹ کے ریٹروفٹ مینٹ کا کام کیا جارہا ہے۔

 بھارتی ریلوے میں مسافروں کو لانے لے جانے والے ریل گاڑی کے ڈبوں کے  تقریباً  55 فیصد میں بائیو ٹوائلٹ لگائے جاچکے ہیں۔

بائیو ٹوائلٹ سووچھ بھارت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس سے  ریل کی پٹریوں کو انسانی فضلے سے  پاک رکھا جا سکتا ہے۔

یہ پریس ریلیز ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن گوہین کے ذریعے  آج لوک سبھا  میں ایک سوال کے تحریری جواب  میں دی گئی معلومات پر مبنی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More