نئی دہلی۔ ٹکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے کلکو نئی دہلی کےآئی جی این سی اے میں ‘‘ریویزٹنگ گاندھی: دی آرٹ آف شیلی جیوتی’’کے موضوع پر نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب کے موقع پر مہاتما گاندھی کی پوتی اور كستوربا گاندھی نیشنل میوزیم میموریل کی کی ٹرسٹی محترمہ تارا گاندھی بھٹاچارجی،آئی جی این اے کے رکن سیکرٹری ڈاکٹر سچدانند جوشی،ایم ایس یونیورسٹی، بروڈہ کے چانسلر راج ماتا شوبھنگنی راجے گائیکواڈ اس تقریب کی مہمانان خصوصی تھیں۔
ٹکسٹائل کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسی بہترین نمائش کو ممکن بنانے کے لئے آئی جی این اے کی کوششوں کی تعریف کی۔ شیلی جیوتی کی شاندار آرٹ ورک کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نمائش نے ہندوستان کی بے مثال دستکاری کی تکنیک اور روایات کے ذریعے آرٹسٹ کے تصور میں تبدیل کر دیا ہے۔
مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کی تقریبات پر گاندھی پرو کے طور پر منعقد یہ نمائش احساس دلاتی ہے کہ معاشرے کی یکسر تبدیلی کے حتمی مقاصد کے ساتھ گاندھی جی نے جو ترغیب دی اور اسے عمل میں لائے ، وہ مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔اخلاق اور پر امن معاشرے کے قیام اور ملک کی تعمیر کے لیے گاندھی کے خیلات پر آرٹ ورک کے ذریعہ توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
دانشورانہ، تاریخی، روحانی اور فنکارانہ خیالات اور روایات کو فنکاروں نے آگے بڑھایا ہے جو اگرچہ ماضی سے منسلک رہے ہیں لیکن اب بھی فروغ پارہے ہیں ۔ 2009 اور 2018 کے درمیان ان بہترین لباس کے نمونوں کے ذریعے آرٹسٹوں نے ہندوستانی تاریخ اور شناخت – سوراج، کھادی، نمک اورنیل – سے منسلک گاندھی وادی خیال میں اہم موضوع حاصل کی ہے۔ یہ نمائش عوام کے لئے پیر کو چھوڑ کر ہفتے کےسبھی دنوں میں 21 اکتوبر، 2018 تک صبح 10.30 بجے سے شام 7.00 بجے تک کھلی رہے گی۔