28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹیری ٹوریل آرمی کے موسیقی بینڈ نے انڈیا گیٹ پر اپنے فن سے حاضرین کو مسحورکی

Urdu News

نئی دہلی: ۔ٹیری ٹوریل آرمی کے موسیقی بینڈ نے انڈیا گیٹ پر حاضرین اور سیاحوںکو14-13 اکتوبر 2018 کو دلکش دھنوں پر مشتمل  اپنے فن سے مسحور کردیا ۔

          ملٹری بینڈ ہمیشہ سے موسیقی کے معاملے میں بے مثال نظم وضبط ،دیدہ زیب ملبوسات اور مخصوص طرز موسیقی  کے لئے معروف رہے ہیں ۔ٹیری ٹوریل آرمی سمفونی  کا قیام 2009  میں عمل میں آیا تھا اور اس کے لئے اراکین کا انتخاب بھارت کے تمام خطوں کی علاقہ جاتی بری  فوج  کی مختلف اکائیوں سےکیا جاتا ہے اور ان تمام اراکین کو محتلف آلات موسیقی کی تربیت فراہم کی جاتی ہے ۔ فی الحال یہ سمفونی بینڈ 40 سے زائد موسیقاروں  پر مشتمل ہے ، جو براس  ، اسٹرنگ اور بھارتی کلاسیکی آلات موسیقی کا استعمال کرتے ہیں ۔ یہ سمفونی بینڈ کثرت میں وحدت کا ایک نمونہ ہے ، جو ٹیری ٹوریل آرمی کا نچوڑ یا مرقع ہے ۔ کیونکہ اس فوجی شعبے کو شہریوں کی بری فوج یا سٹی زنس آرمی  بھی کہا جاتا ہے ۔

          ٹیری ٹوریل آرمی کے ایک حصے کے طور پر اس کا یوم تاسیس 9  اکتوبر 2018 کو منایا جاتا ہے ۔ٹیری ٹوریل آرمی سمفونی بینڈ  نے 13 اور 14 اکتوبر 2018  کو انڈیا گیٹ پر ایک منفرد اور علامتی موسیقی پروگرام پیش کیا ۔اس تقریب میں ٹیری ٹوریل آرمی نے اپنی مالا مال روایات کی جھلک ،ہم عصر سے لے کر روائتی موسیقی کی مسحور کن دھنوں کے توسط سے پیش کی ۔ بھارتی روائتی  اور مغربی موسیقی  کے مرقع نے مجمع کو مسحور کردیا ، جو اس موقع پر اس شاندار کارکردگی سے لطف اندوز ہونے کے لئے کھنچا چلا آیا تھا ۔

          تاریخی   اہمیت کی حامل عمارت انڈیا گیٹ کے پس منظر میں  ایک طرز اور لے میں بندھے ہوئے موسیقی پروگرام  نے ہزاروں ناظرین ، موسیقی کے دلدادہ افرا د کو مسحور کرلیا اور پوری تقریب کو حب وطنی کے جوش  وجذبے سے مملو کردیا ۔دراصل یہ تقریب ان تمام بہادر سپاہیوں  کی یاد کو ازحد معقول اور مناسب خراج عقیدت تھا جنہوں نے اپنے عظیم ملک کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کردیاتھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More