Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ٹیلی مواصلات کے وزیر جناب منوج سنہا نے ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے مالکان سے تبادلہ خیال کیا

Urdu News

نئی دہلی۔جون’ٹیلی مواصلات شعبے میں مالی دباؤ کی خبروں کے درمیان مواصلات کے وزیر جناب منوج سنہا نے ٹیلی مواصلات خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے مالکان ؍پروموٹروں سے بات چیت کی۔اس موقع پر مالی خدمات کے محکموں کے نمائندگان اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

اس صنعت نے ٹیلی کام شعبے کی مشکلات کو سامنے رکھا جس کے سبب کمپنیاں مالی دباؤ کا سامنا کررہی ہیں۔ نیز اس صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے ایک لائحہ عمل بھی پیش کیا۔

وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ ٹیلی کام شعبے میں نمو پذیری اور دوبارہ ادائیگی (ری پیمنٹ) کومتاثر کرنے والے معاملوں کا جائزہ لینے اور جلد از جلد دباؤ شدہ اثاثوں کے حل کے لیے سفارشات دینے نیز ٹیلی کام شعبے میں پالیسی سے متعلق اصلاحات اور اسٹریٹجک مداخلت کے لیے بین وزارتی گروپ (آئی ایم جی)کی تشکیل کی گئی ہے۔ آئی ایم جی نے بینکوں اور ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال اور مشورے کیے ہیں اور یہ گروپ جلد ہی اپنی رپورٹ پیش کردے گا۔

وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ حکومت ، اس شعبے میں دیہی علاقوں سمیت عام آدمی کو خدمات فراہم کرانے کے لیے بالترتیب نمو کو یقینی بنائے گی اور تمام ضروری اصلاحی اقدام کرے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More