17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پالیسی کمیشن نے ”ساتھ” پروگرام کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ جون۔ پالیسی کمیشن نے ریاستی حکومتوں کے ساتھ کوآپریٹو وفاقیتکے ایجنڈا کو آگے بڑھانے کے لئے ”ساتھ” (سسٹینبل ایکشن فار ٹرانسفارمنگ ہیومن کیپٹل) یعنی انسانی سرمایہ کے تبادلوں کے لئے پائیدار عمل نامی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد تعلیم اور صحت کے شعبوں میں یکسر تبدیلی لا نا ہے۔ یہ پروگرام مختلف ریاستوں کی پالیسی کمیشن کی جانب سے تکنیکی امداد کی ضرورت پوری کرے گا۔

” ساتھ ” کا مقصد صحت کے نظام کے لئے ریاستوں کے تین ممکنہ ‘رول ماڈل’ کا انتخاب اور ان کا تعمیر کرنا ہے۔ پالیسی کمیشن ریاستوں کی مشینری کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے مداخلت کا مستحکم روڈ میپ تیار کرے گا، حکمرانی کے بنیادی ڈھانچے کا پروگرام وضع کرے گا، طریقہ کار کی ٹریکنگ اور نگرانی کا نظام قائم کرے گا اور اس کے نفاذ کے مرحلے میں ریاستی اداروں کو مختلف قسم کی امداد فراہم کی جائے گی۔

پالیسی کمیشن نے اس پروگرام میں حصہ لینے کے لئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدعو کیا تھا، جن میں سے 14 ریاستوں نے اپنے پریزنٹیشن پیش کیے ، جن میں آندھرا پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، گوا، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ ، پنجاب، تلنگانہ اور اتر پردیش شامل ہیں۔ ان ریاستوں نے اپنے منصوبے کی تجاویز پالیسی کمیشن کے رکن جناب بیبیک دیبرائے کی صدارت والی ایک کمیٹی کے سامنے پیش کئے۔

ان 14 ریاستوں میں سے پانچ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں سےان تین ریاستوں کا حتمی انتخاب ہونا ہے جن پر اس پروگرام کو لاگو کیا جائے گا۔ ریاستوں کا حتمی انتخاب صحت کے مختلف معیار جیسے زچگی، شرح اموات، بچوں کی شرح اموات، ملیریا کے معاملے وغیرہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More