نئی دہلی، پاورگرڈنے 31 اکتوبر 2017 کو کامیاب طور پر 220 کلو واٹ ایس /سی لیہہ-خالستی لائن سیکشن آف 220 کلوواٹ ایس/سی الستنگ (سری نگر) -لیہہ ترسیلی لائن کو مکمل کیا اور اسی کے ساتھ لیہہ اور خالستی میں 220/66 کلو واٹ جی آئی ایس ذیلی اسٹیشن کی تعمیر کا کام مکمل کیا۔ ملک میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ 220 کلوواٹ والٹیج سطح کا ذیلی اسٹیشن 11500 فٹ سے زائد اونچائی پرتعمیر کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں واقع لیہہ-لداخ خطے کےمشکل جغرافیائی علاقوں تک گرڈرابطہ کاری کی توسیع حکومت ہند کا ایک شاندار پروجیکٹ ہے۔ اسٹریٹیجک لحاظ سے اہمیت کے حامل اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیراعظم نریندر مودی نے اگست2014 ( 12-8-2016) میں رکھا تھا۔ پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ ( پاورگرڈ) کو سری نگر-لیہہ ترسیلی سسٹم کے نفاذ کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ ان سسٹم کے شروع ہونے سے لیہہ /لداخ خطے میں نمو بازگو ہائیڈرو الیکٹرک پاور اسٹیشنوں سے بجلی کی فراہمی کا راستہ ہموار ہوجائےگا۔ اس پروجیکٹ کے بقیہ سیکشن پر کام چل رہا ہے ۔ اس سیکشن کانام ہے خالستی -کارگل-دراس-الستنگ(سری نگر) سیکشن ۔ اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے پر تمام موسم میں شمالی گرڈ سے براہ راست طو ر پر لداخ خطےپر بجلی کی منتقلی کا راستہ ہموار ہوگا۔