نئی دہلی، حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں محترمہ میرابائی چانو کی غیر معمولی اور شاندار کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے، ریلویز نے انہیں افسر رینک کی ترقی دی ہے۔ میرابائی چانونے، گولڈ کوسٹ آسٹریلیا میں منعقدہ 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں، خواتین 48 کلو گرام زمرے کے ایک سخت ترین مقابلے میں، ہندوستان کے لئے پہلا طلائی تمغہ جیتا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 25 اپریل 2018 کو بھارتی ریلوےکی اعزازی تقریب میں ، جس کا انعقاد دولت مشترکہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریلوے کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں رکھی گئی تھی۔ وزیر ریلوے اور کوئلہ جناب پیوش گوئل نے پدم شری یافتہ میرابائی چانو (ویٹ لفٹر) کے فوری پروموشن کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ایک نئی پروموشن پالیسی جلد ہی وضع کی جائے گی، جس میں نہ صرف میڈل حاصل کرنےوالوں بلکہ تمام کھیلوں میں شرکت کرنے والے لوگوں کے تعاؤن کو تسلیم کیا جائے گا۔
محترمہ میرا بائی چانو کو شمال مشرقی فرنٹیئر ریلوے میں پے میٹرکس (7ویں سی پی سی) میں 8ویں سطح میں او ایس ڈی (اسپورٹس) کے رینک کی ترقی دی گئی ہے۔ واضح ہو کہ محترمہ چانو، شمال مشرقی فرنٹیئر ریلوے میں چیف ٹکٹ انسپکٹر کے عہدے پر فائز تھیں۔