17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت جن 628488 مکانات کو منظوری دی گئی تھی ان میں سے مجموعی طور پر منظور شدہ مکانات کی تعداد 60 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے

Urdu News

نئیدہلی۔ ۔ہاؤسنگ اور شہری اُمور کی وزارت نے پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت شہری غریبوں کے فائدے کیلئے  مزید 626488 سے زیادہ مناسب قیمت والے مکانات کی تعمیر کی منظوری دی  ہے۔ یہ منظوری ، منظوری اور مانیٹرنگ سے متعلق مرکزی کمیٹی  نے اپنی 38ویں میٹنگ میں دی ہے۔

اترپردیش کے لئے 2 لاکھ 34 ہزار 879 مکانات کی منظوری دی گئی ہے ، آندھراپردیش کے لئے ایک لاکھ 40 ہزار 559 مناسب قیمت والے مکانات کی منظوری دی گئی ہے، مندرجہ بالا مجوزہ مکانات کے ساتھ ہی پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت  سی ایس ایم سی کی طرف سے قطعی منظوری دیے جانے کے بعد مکانات کی مجموعی  منظوری  60 لاکھ 28 ہزار 608 ہوگئی ہے۔  اس میٹنگ میں مجموعی طور پر گیارہ ریاستوں نے تازہ پروجیکٹ کی تجاویز پیش کیں۔

مدھیہ پردیش کیلئے 74 ہزار 631 مکانات ، بہار کیلئے 50 ہزار 17 مکانات، چھتیس گڑھ کیلئے 30 ہزار 771 مکانات اور گجرات کیلئے 29 ہزار 185 مکانات کی منظوری دی گئی ۔ مہاراشٹر کیلئے 22 ہزار 265 مکانات اور تمل ناڈو کیلئے 20 ہزار 794 مکانات کی منظوری دی گئی ہے۔ اڈیشہ میں  13 ہزار 421 مکانات کیلئے ، تریپورہ میں 9 ہزار 778 مکانات کیلئے  جبکہ منی پور کیلئے 2ہزار 588 مکانات  کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔

کیرالا میں زبردست سیلاب کی وجہ سے غیرمعمولی صورتحال پر غور کرتے ہوئے وزارت نے پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت  منظور شدہ پروجیکٹو ں سے  متعلق ضابطوں میں نرمی کرتے ہوئے پہلی اور دوسری قسطو ں میں ایک ساتھ 486.87 کروڑ روپئے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نے کیرالا کی سرکار کو مزید یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے تحت  مکانات کی تعمیر کیلئے جتنے جلد ممکن ہو پروجیکٹوں کی تجاویز پیش کریں۔ ان میں سیلاب سے متاثرہ وہ  افراد اور گھر بھی شامل ہیں جو پردھان منتری آواس یوجنا شہری کے  تحت   فائدہ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More