28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پردھان منتری آواس یوجنا ( یو) کے تحت اب 93لاکھ سے زائد مکانات کو منظوری

Urdu News

نئی دہلی: مکانات اورشہری امورکی وزارت کے سکریٹری جناب درگاشنکرمشراکی صدارت میں منعقدہ پردھان منتری  آواس یوجنا ( شہری ) کے تحت سینٹرل سینکشننگ اینڈمانیٹرنگ کمیٹی ( سی ایس ایم سی ) کی 48ویں میٹنگ میں 7322کروڑروپے کی مجموعی  سرمایہ کاری کے ساتھ 231532مکانات کی تعمیرکے لئے شرکت کرنے والی ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام خطوں کی 371تجاویز منظورکی ہیں ۔ اس کے لئے  3473کروڑروپے کی مرکزی امداد دی جائے  گی ۔ اب تک منظورشدہ مکانات کی مجموعی تعداد 93لاکھ سے زیادہ ہے ۔

سی ایس ایم سی کی میٹنگ میں کل 7ریاستوں /مرکزکے زیرانتظام خطوں نے شرکت کی جن میں آندھراپردیش، آسام ، بہار، مدھیہ پردیش ، ناگالینڈ ،پڈوچیری اور اترپردیش شامل ہیں ۔ 7ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظٖام خطوں کے لئے منظورکئے گئے مکانات کی علیحدہ علیحدہ  تعداد اس طرح ہے :آندھراپردیش ۔124624مکانات ، آسام ۔16002مکانات ، بہار۔15049مکانات ، مدھیہ پردیش ۔ 18362مکانات ، ناگالینڈ 3238مکانات ، پڈوچیری ۔1811مکانات ، اور اترپردیش ۔52446مکانات ۔آندھراپردیش اور اترپردیش ریاستوں کو ان کے بالترتیب 13.78لاکھ اور 15لاکھ مکانات کے  شہری مکانات کے مطالبے کا تقریبا100فیصد حاصل ہوچکاہے ۔

اترپردیش ریاست نے مارچ 2017کے بعد ہی کام شروع کیاتھا اور اس کے اب تک 14.50لاکھ مکانات کے لئے منظوری ملی ہے ۔ جس سے وہ  منظورشدہ مکانات کی مجموعی تعداد کے ساتھ ساتھ استفادہ کنندگان کے لئے تعمیری اسکیم کے تحت منظورشدہ مکانات جن کی تعداد اس وقت 12.56لاکھ مکانات ہیں ، کے معاملے میں بھی سب سے آگے ہے ۔ یہ ریاست قرض سے منسلکہ سبسیڈی اسکیم ( سی ایل ایس ایس ) ،جو کہ پی ایم اے وائی ( یو) کا سود میں اعانت کا حصہ ہے ، کے معاملے میں شمالی ریاستوں میں سب سے آگے ہے ۔

استفادہ کنندگان کے لئے تعمیری یا توسیعی ( بی ایل سی ) اور سستے مکانات کے پروجیکٹ ( اے ایچ پی ) کے تحت جو تجاویز موصول کی جارہی ہیں ان ہی کی بنیاد پریہ اسکیم تیارکی گئی ہے۔یہ مکانات جدید اور اختراعی تکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کئے جائیں گے مثلاًناگالینڈ میں ماحولیات کے موافق اور زلزلے کو برداشت کرنے والے مکانات تیارکئے جارہے ہیں ۔ اس زمرے کے مکانات میں استعمال ہونے والے سامان میں بانس ، گھاس پھوس اورلکڑیاں وغیرہ اور ہلکی چھت تیارکرنے کے لئے اسی قسم کا سامان تیارکیاجارہاہے ۔

اب تک پے ایم اے وائی ( یو) مشن  نے  1.12کروڑمکانات کے مطالبے پرپی ایم اے وائی ( یو) کے تحت  93لاکھ سے زائد مکانات کو منظوری د ےکر سنگ میل قائم کیاہے ۔ مجموعی طورپر  55لاکھ مکانات کی تعمیرکاکام چل رہاہے جن میں سے 28لاکھ سے زائد مکانات مکمل ہوچکےہیں ۔

مکانات اورشہری امورکی وزارت کے سکریٹری جناب درگاشنکر مشرانے کہاکہ منظورشدہ مکانات میں 5.56لاکھ کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس میں سرکاری شعبے کی سرمایہ کاری 2.82لاکھ کروڑروپے ہے جب کہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری 2.74لاکھ کروڑروپے ہے ۔ اس میں 1.46لاکھ کروڑروپے کی منظور شدہ مرکزی امداد میں سے اب تک  مجموعی طورپر 57896کروڑروپے  ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام خطوں کو جاری کئے گئے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More