16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پرکاش جاؤڈیکر کل نوئیڈا میں نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ کے نئے کیمپس کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی  دہلی۔ مرکز ی وزیر برائے فروغ وسائل انسانی  جناب پرکاش جاؤڈیکر  کل یعنی بدھ کے روز گیارہ بجے شبح نوئیڈا کے سیکٹر 62  (انسٹی ٹیوشنل ایریا) کے اے 19 میں نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ  کے نئے کیمپس کا افتتاح  کریں گے۔ اس اہم تقریب کے افتتاح میں مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر مہیش شرما اور نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ  (این ایم آئی) کے وائس چانسلر بھی شرکت کریں گے۔

واضح ہو کہ نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ اپنے قیام کے بعد سے ہی ملک میں فنون اور ثقافتی وراثت کے  میدان میں تربیت اور تحقیق کے کام کرنے والے  سرکردہ اداروں میں سے ایک رہا ہے۔ یہ ادارہ ماسٹر آف آرٹس  اور ہسٹری آف آرٹس کے  میدان میں پی ایچ ڈی  جیسی  اعلیٰ تعلیم بھی دیتا ہے۔ علاوہ ازیں اس ادارے میں فن پاروں کی حفاظت اور میوزیالوجی کے شعبے میں بھی پی ایچ ڈی  کی اعلیٰ تعلیم دیتا ہے۔

نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری آف آرٹس  ، کنزرویشن اینڈ میڈزیالوجی  ، یونیورسٹی کے مساوی ادارے کی حیثیت سے سوسائٹیز  رجسٹریشن ایکٹ کے تحت ایک رجسٹرڈ سوسائٹی ہے جس کے لئے  سرمایہ کی فراہمی حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے ذریعے کی جاتی ہے یہ ادارہ  27 جنوری 1989 کو قائم کیا گیا تھا اور اسی تاریخ کو اس کا اندراج کیا گیا تھا اور 12 اپریل 1989 کو یو جی سی ایکٹ 1956 کی شق نمبر 3 کے تحت  اسے یونیورسٹی کے مساوی  ادارے کا درجہ  تفویض کیا گیا تھا۔ اس ادارے میں 1990 سے ایم اے ، پی ایچ ڈی او رقلیل المدت کورسز کی تعلیم  شروع کی گئی تھی۔

اکیڈمک کاؤنسل  اور اس کے  اعلیٰ ترین ادارے   یعنی سوسائٹی کی منظوری کے بعد(1) آرکیالوجی ، (2) پالیو گرافی ،ای پی گرافی  اور نیو مس میٹکس (3)  اسٹرکچرل کنزرویشن اور (4) کلچرل اینڈ ہیریٹیج مینجمنٹ کے چار نئے کورسز  شروع کیے جائیں گے۔ مرکزی وزیر ثقافت  اس اکیڈمک کونسل کی اعلیٰ ترین ادارے یعنی سوسائٹی کے چیئرمین ہیں۔

نیشنل میوزیم  انسٹی ٹیوٹ (این ایم آئی) کا نوئیڈا کیمپ

نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ (این ایم آئی ) اپنے قیام کے بعد  سے ہی  نئی دہلی کے جن پتھ پر واقع نیشنل میوزیم  کی پہلی منزل سے کام کرتا رہا ہے۔ اس کے ایک آزاد اور خود مختار کیمپس کیلئے  تقریباً 12000 مربع میٹر رقبہ زمین  نوئیڈا کے سیکٹر 62 کے اے 19 میں نوئیڈا اتھارٹی کے ذریعے الاٹ کی گئی تھی۔  اس ادارے  کے مختلف شعبوں  کی ضرورت کے مطابق وزارت ثقافت کی قائمہ کمیٹی برائے مالیات نے90.40 کروڑ روپئے کی منظوری دی تھی جس میں دس فیصد مہنگائی  بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کی تعمیر کاکام سی پی ڈبلیو ڈی کو تفویض کیا گیا تھا ۔

31 جنوری 2015 کو،  نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ کے چانسلر اور وزیر مملکت برائے ثقافت ڈاکٹر مہیش شرما نے ا س ادارے کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس ادارے کی عمار ت کے نقشوں کی تیاری  کاکام مکمل ہونے اور  این ایم آئی میں شامل دیگر ایجنسیوں سے منظوری کے بعد  سی پی ڈبلو ڈی نے اپریل 2017 میں اس عمارت کی تعمیرکا کام شروع کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More