28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پریاگ راج کمبھ میلہ 2019 گنیز عالمی ریکارڈ میں شامل

Urdu News

نئی دہلی : پریاگ راج کمبھ میلہ 2019 کو تین شعبوں میں گنیز عالمی ریکارڈ میں شامل کیاگیاہے ۔ ان شعبوں میں ٹریفک اوربھیڑبھاڑ کے انتظام کے سب  سے بڑے منصوبے ، میرے شہرکی سب سے بڑی  رنگائی  اسکیم کے تحت عوامی مقامات کی رنگائی اور کوڑے کچرے کوٹھکانے لگانے  اورصفائی ستھرائی کاسب سے بڑا نظام  شامل ہے ۔ اس سے پہلے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ایک تین رکنی ٹیم نے اس مقصد کے لئے پریاگ راج کا دورہ کیاتھا ۔ 28فروری سے 3مارچ تک کے اس ٹیم کے دورہ پریاگ راج  سے قبل زبردست پیمانے پرتیاریاں کی گئی تھیں ۔ اس سلسلے میں 28فروری کو اس ٹیم کے لئے 503شٹل بسیں سڑکوں پراتاردی گئیں تھیں ۔ دوسری یکم مارچ کو متعدد اشخاص نے رنگائی ( پینٹنگ کے کام میں شرکت کی )کل ملاکر 10ہزارافراد کو پریاگ راج کمبھ کے صفائی کے کاموں میں لگایاگیا۔

          اہم 6اشنانوں کے تیوہارمہاشیوراتری کایہ واحد اشنان تھا ۔ اس سے پہلے 5اشنان پہلے ہی کامیابی کے ساتھ مکمل  کرائے جاچکے ہیں ،جن میں 22کروڑسے زائد عقیدتمندوں نے شرکت کی تھی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More