19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پریاگ راج کمبھ میں پہلی بار ریاست اترپردیش کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی

Urdu News

نئی دہلی؍ اترپردیش کے کمبھ میلے کی تاریخ میں پہلی بار آج پریاگ راج کمبھ میں   ریاستی حکومت کی کابینہ کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے میٹنگ کی صدارت کی۔ کابینہ کی میٹنگ میں شرکت سے قبل یوگی آدتیہ ناتھ نے سنگم پر واقع ہنومان مندرمیں پوجا کی اور اکشیہ وَٹ کا دورہ کیا۔  ڈپٹی وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور ڈاکٹر دنیش شرما سمیت یوپی کے زیادہ تر کابینی وزرا نے میٹنگ میں شرکت کی۔

 کابینہ کی میٹنگ کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے گنگا جمنا اور سرسوتی ندی کے سنگم پر اپنے کابینی رفقاء کے ہمراہ  پوتر ڈبکی لگائی اور سادھو سنتوں سے ملاقات کے لئے  اپنے ناتھ  پنتھ کا دورہ کیا۔

 اترپردیش ریاستی کابینہ نے مغربی اضلاع سے پنجاب تک بہتر کنکٹی ویٹی مہیا کرانے کے لئے 36 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے میرٹھ سے پریاگ راج تک 600 کلومیٹر طویل گنگا ایکسپریس وے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔  نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے  پریاگ راج میں  دیویہ اور بھویہ کمبھ میلہ منعقد کرانے میں  بڑے پیمانے پر تعاون کے لئے وزیراعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گنگا ندی کے صاف پانی کا بلا کسی رکاوٹ کے بہاؤ وزیراعظم مودی کی کوششوں اور ترغیبات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013  کے کمبھ میں اس وقت کے موریشس کے وزیراعظم نے پریاگ کمبھ کا دورہ کیا تھا، لیکن  گنگا ندی میں آلودگی کی وجہ سے وہ اُس وقت پوتر ڈبکی نہیں لگا سکے تھے، لیکن اس بار نہ صرف موریشس کے وزیراعظم نے ، بلکہ 3 ہزار سے زائد پرواسی بھارتیوں نے بھی کمبھ میلے کے دوران پوتر ڈبکی لگائی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا صرف گنگا ندی کی صفائی کی وجہ سے ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی نے کہا کہ  پروانچل ایکسپریس وے کے ساتھ اعظم گڑھ اور امبیڈکر نگر کو گورکھپور لنک روڈ پروجیکٹ   سے جوڑنے کی تجویز کو بھی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  لنک پروجیکٹ میں 5555 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوگی۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ کابینہ نے  حب الوطنی اور فوجیوں کی شہادت پر مبنی  فلم اوری کو ریاست کے جی ایس ٹی سے مستثنیٰ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یو پی کابینہ نے پریاگ راج میں سرنگ ور پور میں نشاد راج کا مجسمہ نصب کرنے  اور چتر کوٹ میں مہارشی والمیکی کا آشرم بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ یوگی کے ہمراہ دونوں ڈپٹی وزرائے اعلیٰ اور ان کی کابینہ کے متعدد دوسرے رفقا بھی تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More