نئی دہلی، مرکزی وزیر سیاحت کی جانب سے 16 ستمبر سے 27 ستمبر 2018 تک اہتمام کئے جانے والے پریٹن پرو کی تقریبات آج چوتھے دن ہی ملک کے گوشے گوشے تک پہنچ چکی ہیں، جن کے تحت راج پتھ، نئی دہلی کے سبزہ زار پر اور ملک کے مختلف گوشوں میں ہمہ اقسام کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات کا اہتمام مرکز کے انڈیا ٹورازم ڈومسٹک آفسیز ؍ ریاستی سرکاروں اور دیگرمتعلقہ دعویداروں کی جانب سے کیا گیا ہے۔
پریٹن پرو کے اہتمام کے ابتدائی تین دنوں کے دوران ملک کے مختلف گوشوں میں اہتمام کی جانے والی کچھ تقریبات کی جھلکیاں:
پہلا روز (16 ستمبر 2018):
- راج پتھ نئی دہلی کے سبزہ زار پر منعقد کی جانے والی پریٹن پرو کی تقریبات کی ایک جھلک۔
- ریاستی محکمہ سیاحت سے تال میل کے ساتھ متعلقہ علاقوں کے انڈیا ٹورازم آفسیز نے مدھیہ پردیش میں بھوپال اور دیگر مقامات پر ہیریٹیج واک یعنی ثقافتی دوڑ کا اہتمام کیا۔ امپھال کے کانگلا فورٹ، گیٹ وے آف آنڈیا (ممبئی)، کھجوراہو (گوالیار) میں بھی ہیریٹیج واک کا اہتمام کیا گیا۔ علاوہ ازیں حیدرآباد کے لمبنی پارک اور چنئی کے مہابلی پورم جیسے متعدد مقامات پر ثقافتی شاموں کا اہتمام کیا گیا۔ علاوہ ازیں ’رن فار پینٹنگ‘، پینٹنگ اور سوال و جواب کے مقابلوں کی تقریبات بھی سوچھتا تقریبات کے ساتھ اہتمام کی گئیں۔ یہ تقریبات گوالیار، گوا، شیلانگ، جے پور، اور گواہاٹی جیسے مقامات پر منعقد کی گئیں۔
دوسرا روز (17 ستمبر 2018):
- راج پتھ، نئی دہلی کے سبزہ زار پر پریٹن پرو کی ثقافتی تقریبات کی جھلکیاں۔
- انڈیا ٹورازم دہلی نے پرانی دہلی میں ہیریٹیج، فوڈ اور سوچھتا یعنی صفائی ستھرائی بیداری پروگرام کا اہتمام کیا۔ یہ دور لال قلعہ سے شروع ہوئی اور جامع مسجد پر تمام ہوئی۔ ان تقریبات کی سب سے بڑی خصوصیت دور مغلیہ کی حویلیاں اور پرانی دہلی کے لذیذ ذائقے تھے۔ اس دوڑ میں انڈیا ٹورازم کے افسران اور ٹورازم گائڈ ایسوسی ایشن آف انڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
- انڈیا ٹورازم امپھال نے اس موقع پر اسکولی طلبہ کے ایک ثقافتی رقص مقابلے کا اہتمام کیا اور طلبہ کو ان کی صلاحیت اور اہلیت کی بنیاد پر انعامات دیے گئے۔
- انڈیا ٹورازم پٹنہ نے سیاحت کے دیگر متعلقہ دعوے داروں کے ساتھ دریائے گنگا کے گاندھی گھاٹ پر پریٹن پرو کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر رضاکاروں، مقامی لوگوں اور گھاٹ پر آنے والوں کو پریٹن پرو کے برانڈ کی ٹی شرٹ اور کیپ تقسیم کی گئیں اور انھیں سیاحت کی معلومات بہم پہنچائی گئیں۔
- انڈیا ٹورازم حیدرآباد نے قلعہ گولکنڈہ میں آئی ایچ ایم اور این آئی ٹی ایچ ایم حیدرآباد کے ساتھ ایک وراثتی دوڑ یعنی ہیریٹیج واک کا اہتمام کیا۔ یہ دوڑ بالا حصار دروازہ، کلیپنگ پورٹیگو، سلاخانہ اور رانی محل وغیرہ مقامات سے ہوتی ہوئی اپنی منزل پر پہنچی۔ اس موقع پر پریٹن پرو کی بیداری کے سلسلے میں نکڑ ناٹکوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
- انڈیا ٹورازم کولکاتہ اور انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کولکاتہ نے مشترکہ طور سے ’دیکھو اپنا دیش‘ اور ’سوچھ بھارت‘ کے عنوان سے ایک بین کالج سوال و جواب مقابلے کا اہتمام کیا۔ علاوہ ازیں اس موقع پر ’سوچھتا ہی سیوا‘ کی مہم کے تحت شجرکاری کی گئی۔ اس موقع پر سوال و جواب کے مقابلے میں ملک کے مختلف مقامات پر توجہ مرکوز کی گئی۔
- انڈیا ٹورازم گوہاٹی نے دو مرحلوں میں پریٹن پرو کا اہتمام کیا۔ انڈیا ٹورازم (نارتھ ایسٹ) نے اسٹیٹ ٹورازم ڈپارٹمنٹ آف اروناچل پردیش کے اشتراک سے گنگا لیک سے ایٹا فورٹ تک ایک بائک ریلی کا اہتمام کیا اور اروناچل پردیش کے ایٹانگر میں ایک ریلی منعقد کی۔
- انڈیا ٹورازم شیلانگ نے ایور لیونگ میوزیم کے نام سے مشہور عام محض ایک آدمی کے ذریعے تعمیر کئے جانے والے میوزیم میں پریٹن پرو منایا۔ اس موقع پر سیاحوں اور میوزیم کے عملے کو پریٹن پرو تقریبات کے مقاصد کی تفصیلات بتائی گئیں۔
- مدھیہ پردیش ٹورازم بورڈ نے برہان پور میں سوال و جواب کے مقابلے اور آئی ایچ ایم گوالیار نے پینٹنگ کے مقابلوں کا اہتمام کرکے پریٹن پرو منایا۔ آئی ایچ ایم گوالیار نے انٹر کالج کوکنگ کمپٹیشن کا اہتمام کرکے پریٹن پرو منایا۔ ان تقریبات کے تعلق سے گوالیار ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشنوں کی صفائی ستھرائی کی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا۔ انڈیا ٹورازم اندور نے آئی ایچ ایم گوالیار کے اشتراک سے ایک بائک رائڈ اور ایڈونچر ٹورازم (جوکھم بھری سیاحت) کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر خصوصی مقرر کی حیثیت سے ممبئی کی ایک ممتاز بائک سوار محترمہ شلپا بالاکرشنن نے تقریر کی۔ علاوہ ازیں تاج اوشا، کیرتن پیلس ہوٹل اور آئی آئی ٹی ٹی ایم کے طلباء کے ساتھ ہیریٹیج واک آف گوالیار کااہتمام کیا گیا۔
- این آئی ڈبلیو ایس ؍ آئی آئی ٹی ٹی ایم گوا نے دوناپاؤلا میں دوناپاؤلا سرکل سے دوناپاؤلا جیٹی تک پریٹن پرو ریلی کا اہتمام کیا۔
- انڈیا ٹورازم ممبئی نے کالونیل ہیریٹیج واک آف ممبئی اور ناسک اور شرڈی میں یوگا کے اجلاسوں کا اہتمام کرکے پریٹن پرو منایا۔
- ٹورازم کارپوریشن آف گجرات لمیٹیڈ نے فوٹوگرافی اور پوسٹر سازی کے مقابلے، لائف آف مہاتماگاندھی، گجرات کے جنگلوں کی زندگی، اسٹیچو آف یونٹی اور وراثتی مقامات اور سیما درشن جیسے مرکزی خیال پر نمائشوں کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ایک لائٹ اینڈ ساؤنڈ شو کا بھی اہتمام کیا گیا اور پالیسی بیداری پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جو اب بھی جاری ہے۔
- انڈیا ٹورازم گوا نے فورٹ آف اگواڈا میں ڈپارٹمنٹ آف ٹورازم گوا کے آئی ایچ ایم گوا اور مقامی دکان داروں کے اشتراک سے ایک وراثتی دوڑ یعنی ہیریٹیج واک کا اہتمام کیا۔
- آئی ایچ ایم بھوپال نے ایکانت پارک میں نیچر واک اور صفائی ستھرائی کی مہم کا اہتمام کرکے پریٹن پرو منایا۔
- آئی ایچ ایم چنئی نے انڈیا ٹورازم چنئی اور تامل ناڈو سرکار کے اشتراک سے کستوربا نگر میں ایک ریلی کا اہتمام کرکے پریٹن پرو منایا۔
تیسرا روز (18 ستمبر 2018):
- راج پتھ ، نئی دہلی کے سبزہ زار پر اہتمام کی جانے والی پریٹن پرو تقریبات کی جھلکیاں
- انڈیا ٹورازم امپھال نے منی پور کے ضلع تھوبال میں کھونگ جوم وار میموریل میں اسکولی طلبہ کے لئے تاریخی مقامات کو دیکھنے کے ایک دورے کا اہتمام کیا۔
- انڈیا ٹورازم جے پور نے آئی ایچ ایم جے پور کے اشتراک سے ہوٹل خاص کوٹھی سے الور ہال تک ایک سائیکل ریلی کا اہتمام کیا۔ راجستھان کے محکمہ سیاحت کے اسپیشل سکریٹری اور ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار بورار نے اس ریلی کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس موقع پر دیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔
- اس موقع پر بنگلور ، وجے واڑہ ، باڑہ گوالیار، کنتالی سندربن – کولکاتہ جیسے ملک کے متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔
- انڈیا ٹورازم بنگلور نے ملک اور بیرون ملک کے بازاروں میں ڈسٹنیشن پرموشن آف انڈیا کے موضوع پر ایک مباحثے کا اہتمام کیا۔ اس کے ساتھ ہی ہمپی کے مرکزی خیال پر تصویروں اور بلاگ کے ایک مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مقامی مالیگی ہوٹل کے اشتراک سے اہتمام کیا جانے والا یہ مقابلہ اب بھی جاری ہے۔
- انڈیا ٹورازم شیلانگ نے معروف ڈرم بنانے والوں کے گاؤں واکھین، میگھالیہ میں پریٹن پرو منایا۔ اس تقریب میں 67 بچوں نے گاؤں کے بزرگوں اور سربراہوں کے ساتھ شرکت کی۔
- آئی ایچ ایم گواہاٹی نے کاماکھیہ مندر میں انڈیا ٹورازم نارتھ ایسٹ کے اشتراک سے ایک پروگرام کا اہتمام کرکے پریٹن پرو منایا۔ اس موقع پر آئی ایچ ایم گوہاٹی میں طلبہ کے لئے سوچھتا کے موضوع پر خطبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔
- مدھیہ پردیش ٹورازم بورڈ نے پریٹن پرو تقریبات کے سلسلے میں گورنمنٹ سائنس کالج میں ایک ڈرائنگ کمپٹیشن کا اہتمام کیا۔ جبل پور میں سیاحت پر ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی بھوپال کے وائنڈ اینڈ ویو ہوٹل میں ایک رنگولی مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ علاوہ ازیں اندور کے لال باغ پیلس میں صفائی ستھرائی کی مہم کا اہتمام کیا گیا اور ودیشہ میں ایک ہیریٹیج واک کا اہتمام کیا گیا۔