19.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے قصورواروں کو سزا دی جائے گی: وزیراعظم

Urdu News

نئی دہلی،  وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کہا ہے کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے قصورواروں کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ حملے کے قصورواروں اور دہشت گردوں کو مدد کرنے اور انہیں اُکسانے والوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے اور انہیں اس کے لئے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ وزیراعظم نے حفاظتی دستوں کو کارروائی کرنے کیلئے مکمل چھوٹ دینے کی بات کرتے ہوئے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس بھرم نہ رہے کہ وہ ہندوستان کو غیرمستحکم کرسکتا ہے۔

وزیراعظم نے یہ بات نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے نئی دہلی اور وارانسی کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھانے سے پہلے وہاں موجود لوگوں سے خطاب کے دوران کہی۔ اپنی تقریر کی شروعات میں  پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں وزیراعظم کی تقریر کے کچھ حصے اس طرح ہیں:

‘‘سب سے پہلے میں  پلوامہ کے دہشت گردانہ حملے میں شہید جوانوں کو احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردی ہیں۔ دکھ کی اس کی گھڑی میں میری اور ہر ہندوستانی کے جذبات ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

اس حملے کی وجہ  سے ملک میں جتنا غم وغصہ ہے ، لوگوں کا خون کھول رہا ہے ، یہ میں بخوبی سمجھ پارہا ہوں۔ اس وقت  جو ملک کی امیدیں ہیں، کچھ کرگزرنے کا جذبہ ہے وہ فطری ہے۔ ہمارے حفاظتی دستوں کو مکمل آزادی دے دی گئی ہے۔ ہمیں اپنے فوجیوں کی بہادری پر اُن کی شجاعت پر  پورا بھروسہ ہے۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ حب الوطنی کے رنگ میں رنگے لوگ صحیح معلومات بھی ہمارے یجنسیوں تک پہنچائیں گے تاکہ دہشت  گردی کو کچلنے میں ہماری لڑائی اور تیز ہوسکے۔

میں دہشت گرد تنظیموں کو اور ان کے سرپرستوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بہت بڑی غلطی کرچکے ہیں، بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔

 میں ملک کو بھروسہ دیتا ہوں کہ حملے کے پیچھے جو طاقتیں ہیں ، اس حملے کے پیچھے جو بھی گنہگار ہیں ، انہیں ان کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔ جو ہماری تنقید کررہے ہیں ، ان کے جذبات کی بھی میں عزت کرتا ہوں۔ ان کے جذبات کو میں بھی سمجھ پاتا ہوں اور تنقید کرنے کا ان کا پورا حق بھی ہے۔

لیکن میری سبھی ساتھیوں سے درخواست ہے کہ یہ وقت بہت حساس  اور جذباتی پل ہے۔  اپوزیشن سمیت ہم سب کو سیاسی چھینٹا کشی سے دور رہنا چاہئے، اس حملے کا ملک متحد ہوکر مقابلہ کررہا ہے  ، ملک ایک ساتھ ہے، ملک کی ایک ہی آواز ہے اور یہی دنیا میں سنائی دینا چاہئے کیوں کہ لڑائی ہم جیتنے کیلئے لڑرہے ہیں۔

پوری دنیا میں  الگ تھلگ پڑچکا ہمارا پڑوسی ملک اگر یہ سمجھتا ہے کہ جس طرح کے وہ کام کررہا ہے ،  جس طرح کی  سازشیں وہ رچ رہا ہے، اس سے بھارت کو غیرمستحکم کرنے میں کام ہوجائے گا ، تو وہ خواب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے  چھوڑ دے۔ وہ بھی یہ نہیں کرپائے گا اور نہ کبھی یہ ہونے والا ہے۔

اس وقت بڑی اقتصادی بدحالی کے دور سے گزر رہے ہمارے پڑوسی ملک  کو یہ بھی لگتا ہے کہ وہ ایسی تباہی مچا کر ہندوستان کو بدحال کرسکتا ہے، اس کے منصوبے بھی کبھی پورے ہونے والے نہیں ہیں۔  وقت نے ثابت کردیا ہے   کہ جس راستے پر وہ چل رہے ہیں وہ تباہی دیکھتے ہوئے چلے ہیں اور ہم نے جو راستہ اختیار کیا ہے وہ ترقی کرتا چلا جارہا ہے۔

130 کروڑ ہندوستانی ایسی ہر سازش،  ایسے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیگا۔ کئی بڑے ملکوں نے بہت ہی سخت الفاظ میں اس دہشت گردانہ حملے کی نکتہ چینی کی ہے اور ہندوستان کے  ساتھ کھڑے ہونے کی  اور بھارت کو حمایت  کرنے کا جذبہ ظاہر کیا ہے۔ 130 کروڑ ہندوستانی  ایسے  ہرسازش، ایسے ہر حملے  کا منہ  توڑ جواب دیں گے۔ میں ان سبھی اہل وطن کا احسان مند ہوں اور سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ دہشت گردی کے خلاف سبھی انسانیت  پسند طاقتوں  کو ایک ہوکر لڑنا ہی ہوگا ، انسانیت پسند طاقتوں کومتحد  ہوکر دہشت گردی کو شکست دینا ہی ہوگا۔

دہشت گردی سے لڑنے کیلئے  جب سبھی ملک اتفاق رائے  ، ایک سمت میں چلیں گے تو دہشت گردی کچھ پل سے زیادہ نہیں ٹک پائے گی۔  ساتھیو، پلوامہ حملے کے بعد ابھی ماحول دکھ کے ساتھ غصے سے بھرا ہوا ہے ۔ ایسے حملے کا ملک  ڈٹ کر مقابلہ کرے گا۔ہمارے بہادر شہیدوں نے اپنی جانیں قربان کردی ہیں اور ملک کے لئے مرمٹنے والا ہر شہید دو خوابوں کیلئے زندگی گزارتا ہے۔ پہلا ، ملک کی حفاظت ، دوسرا ، ملک کی خوشحالی۔ میں سبھی   بہادر شہیدوں کو ، ان کی روح کے سکون کو سلام کرتے ہوئے ، ان  سے آشیرواد لیتے ہوئے،  میں پھر ایک بار یقین دلاتا ہوں کہ جن دو خوابوں کو لیکر زندگیوں کو قربان کیا ہے ، ان خوابوں کو پورا کرنے کیلئے ہم زندگی کا پل پل لگا دیں گے۔ خوشحالی کے راستے کو بھی ہم اور زیادہ رفتار دیکر ، ترقی کے راستے کو اور زیادہ طاقت دیکر ہمارے ان بہادر شہیدوں کی روح کو سلام کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے اور اسی سلسلے میں  میں، وندے بھارت  ایکسپریس کے نظریے او رڈیزائن  سے لیکر  اس کو زمین پر اتارنے والے  ہر انجینئر ، ہر کامگار کیلئے احسان مند ہوں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More