25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پنجاب اور انڈومان ونکوبار جزائر میں نیشنل جینرک ڈاکومنٹ رجسٹریشن نظام اپنایا گیا

Urdu News

نئی دہلی، دیہی ترقی ، پنچایت راج اور کانکنی کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر نے  نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  انڈومان ونکوبار جزائر کے تمام سب –رجسٹرار کے دفاتر میں  نیشنل جینرک ڈاکومنٹ رجسٹریشن نظام  (این جی ڈی آر ایس)  کا افتتاح کیا۔ ریاستوں کے درمیان زبان ، عمل ، فارمولے اور فارمیٹ وغیرہ میں تبدیلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے  زمینی وسائل کے محکمے نے نیشنل جینرک ڈاکومنٹ رجسٹریشن نظام ، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کے ذریعے  جینرک ڈاکومنٹ رجسٹریشن نظام  پھر شروع کیا گیا ہے۔ افتتاح کے بعد جناب تومر نے کہا کہ  اس جینرک نظام کے سافٹ ویئر کو  جب ملک میں پوری طرح اپنا لیا جائے گا تو اس کی مدد سے  کہیں بھی اعداد وشمار اور معلومات حاصل کی جاسکے گی اور اس میں عوام  اور  خصوصی افراد کے درمیان کوئی فرق نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  ڈیجیٹل ذرائع سے رجسٹریشن کی وجہ سے شفافیت  کو فروغ حاصل ہوگا اور عوام کسی رکاوٹ کے بغیر فوائد حاصل کریں گے۔

جغرافیائی طور پر دور دراز کے علاقوں میں کام کرنے والے دفا تر کی ہمت افزائی کرنے اور  اس نظام کا فائدہ حاصل کرنے والے لوگوں کے ساتھ گفتگو کرنے کی حوصلہ افزائی  کی خاطر جناب تومر نے  انڈو مان نکوبار جزائر کے  چیف سکریٹری ،  ڈپٹی کمشنر  اور سب-رجسٹرار  کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گفتگو کی۔ انڈومان  نکوبار جزائر   کے مرکز کے  زیرانتظام علاقے اور تمام  پانچ سب- رجسٹرار  کے دفاتر کو  کمپیوٹروں سے لیس کردیا گیا ہے اور  تمام پانچ دفاتر میں این جی ڈی آر ایس  کو اپنایا گیا ہے۔

اسی طرح ریاست پنجاب میں  سب-رجسٹرار کے  تمام 173 دفاتر کو  کمپیوٹروں سے لیس کیا گیا ہے اور  تمام دفاتر میں این جی ڈی آر ایس کو اپنایا گیا ہے۔ ریاست گیر سطح پر  این جی ڈی آر ایس کا افتتاح  27 جون 2018 کو ریاست کی حکومت نے این آئی سی کے تکنیکی اشتراک کے ساتھ  کیا ہے اور  اس میں دیہی ترقی کی وزارت کا  زمینی وسائل کا محکمہ اور  این آئی سی پونے کا ایک یونٹ کام کررہا ہے۔

 این جی ڈی آر ایس نظام کو تین ریاستوں ( پنجاب ، راجستھان ، مہاراشٹر)  تجرباتی طور پر شروع کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پانچ ریاستوں (ایچ پی ، اے پی، ایم پی ، کیرالہ اور جھارکھنڈ)  نے  بھی اس مشترکہ سافٹ ویئر کو اپنانے کے لئے  دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ فی الحال 14 ریاستوں میں این جی ڈی آر ایس  نافذ کرنے پر توجہ مرکوز کررہا ہے تاکہ دستیاب فنڈ کو مقررہ وقت میں  بہت کم لاگت پر استعمال کرایا جاسکے۔

ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈ جدید کاری پروگرام ( ڈی آئی ایل آر ایم پی)

حکومت ہند نے زمینوں کے درست اور تاحال بنائے گئے ریکارڈ تک  آسان رسائی اور  ان سے متعلق معلومات  کو ترجیح دیتے ہوئے  ڈی آئی ایل آر ایم پی پروگرام شروع کیا ہے۔ مرکز کی طرف سے فراہم کئے گئے فنڈ کی یہ اسکیم پہلی  اپریل 2016 میں شروع ہوئی تھی۔

 دیہی اور شہری علاقوں کے لئے نیشنل جینرک ڈاکومنٹ رجسٹریشن نظام (این جی ڈی آر ایس)

سب-رجسٹرار کے دفاتر کو کمپیوٹر سے لیس کرنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ ملک میں موجود سب – رجسٹرار کے 5083 دفاتر میں سے  4509 دفاتر کمپیوٹر وں سے لیس کردئے گئے ہیں جبکہ 2769 دفاتر کو تحصیلوں سے جوڑ دیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More