19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پندرہویں مالی کمیشن نے سابق مالی کمیشنوں کے چیئرمینوں کے ساتھ بات چیت کی ہے

Urdu News

نئی دہلی، پندرہویں مالی کمیشن کے چیئرمین جناب این کے سنگھ اور ممبروں نے اپنے مذاکرات کے آخری میں آج سابق مالی کمیشنوں   کے چیئرمینوں کے ساتھ ایک ورچوول میٹنگ کی۔بارہویں مالی  کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر سی رنگا راجن اور 13 ویں مالی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وجے کیلکر اس میٹنگ میں شامل ہوئے۔

چیئرمین جناب این کے سنگھ نے اس میٹنگ کا آغاز  اسے  ’’پچھلے 20 برسوں کی ایک وفاقی تاریخ  اور 15 ویں مالی کمیشن کے سلسلے میں اگلے پانچ سال پر محیط  تاریخ  قرار دیا‘‘۔

پندرہواں مالی کمیشن 26۔2021 تک کے لئے اپنی قطعی رپورٹ لازمی طور پر 30 اکتوبر 2020 تک پیش کردے گا۔ کمیشن اپنا کام مکمل کرنے میں لگا ہوا ہے۔

پچھلے مالی کمیشنوں کے چیئرمینوں نے کووڈ۔ 19 کی وبائی بیماری کے پس منظر میں اقتصادی سرگرمیوں کے نقصان  اور حکومت کے مالی امور پر اس کے اثرات  کو دیکھتے ہوئے 15 ویں مالی کمیشن کے کام کو ایک چیلنج بھرا کام قرار دے کر اس کی تعریف کی۔ پندرہویں مالی کمیشن کے چیئرمین اور اس کے ممبروں نے دور اندیشی کے لئے تشکر کا اظہار کیا جو انہوں نے اس بات چیت سے سابق مالی کمیشنوں کے خیالات اور فریم ورک سے حاصل کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More