نئی دہلی، یوگا انسان کی زندگی میں جسمانی اور ذہنی سکون فراہم کرتا ہے۔یہ بات ثقافت کے مرکزی وزیرمملکت (آزادانہ چارج)، نیز ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیرمملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے آج کولکاتہ میں شہید مینار کے مقام پر یوگا کے چوتھے بین الاقوامی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر ثقافت نے انسان کے جسم اور ذہن کو پوری طرح تندرست اور دباؤ سے آزاد رکھنے سے متعلق یوگا کے متعدد پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
وزیرموصوف نے کہا کہ ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے وہ تقریبا ً گزشتہ تیس برس سے یوگا کررہے ہیں۔انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ یوگا سے نہ صرف جسمانی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے ذہنی بیماری سے دور رہنے میں بھی مدد ملتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یوگا لوگوں کے درمیان ترسیل اور رابطے کی سطح کو بڑھاتا ہے۔
ڈاکٹر مہیش شرما نے کہا کہ یوگا انسانی اشاریہ کا مظہار بھی ہے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی، جو کہ ایک دن میں صرف چار سے پانچ گھنٹے سوتے ہیں، کے جسمانی فٹنس اور ذہنی طور پر چاق وچوبند رہنے کا راز بتاتے ہوئے ڈاکٹر شرما نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ غیرمعمولی توانائی صرف اس لئے کیونکہ وہ روزانہ یوگا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے مطابق پوری دنیا ایک ساتھ جوڑنے میں یوگا ایک طاقتور وسیلہ ہے اور اس کا پورا سہرا ہمارے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو جاتا ہے۔
ڈاکٹر شرما نے اس موقع پر جمع ہوئے شہر کے لاتعداد اسکولی بچوں اور شہریوں کے ساتھ یوگا کیا۔ اس پوری تقریب کا اہتمام گھوش یوگا کالج، ایس اے ایس فٹنس، شٹر بگ، فرینڈس آف کولکاتہ اور چوزگرین ڈاٹ ان کے ذریعہ کیا گیا تھا۔اس موقع پر کولکاتہ شہر میں ہریالی اور شادابی کے احیا کے لئے کام کرنے والے ایک غیر سرکاری تنظیم(این جی او) چوز گرین ڈاٹ ان کے ذریعہ وزیرموصوف کو ایک پودا بھی پیش کیا گیا۔