18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پٹنہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات سے وزیراعظم کا خطاب

PM addresses Centenary Celebrations of Patna University
Urdu News

نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج پٹنہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹنہ یونیورسٹی کے دورہ اور طلبا کے درمیان ان کا آنا اعزاز کی بات ہے۔ میں بہار کی سرزمین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اس یونیورسٹی نے طلبا کی تعلیم میں اہم رول ادا کیا ہےا ور طلبا نے ملک کی خدمت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ اس ریاست سے سول سروسیز میں اعلیٰ سطح پر آنے والے طلبا نے اسی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہے۔ میں دلی میں بہت سے افسران سے تبادلہ خیال کرتا ہوں جن میں سے بہت سے افسران کا تعلق بہار سے ہے۔

جناب نریندر مودی نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے سلسلے میں وزیراعلی نتیش کمار کی عہدبستگی قابل ستائش ہے۔ مرکزی حکومت مشرقی ہندوستان کی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بہار کی خوش قسمتی ہے کہ یہاں گیان اور گنگا دونوں ہے۔ اس اراضی ورثہ انمول ہےانہوں نے کہا کہ روایتی درس و تدریس سے ہماری یونیورسٹیوں کو اختراعی درس کی جانب متوجہ ہونے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آفاقیت کے اس دور میں ہمیں دنیا میں بدلتے رجحانات اور بڑھتے مصابقت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اس تناظر میں ہندوستان کو دنیا میں اپنا مقام بنانا ہوگا۔

انہوں نے عوام کو درپیش مسائل کے اختراعی حل کے لیے غور و فکر کرنے کی طلبا سے درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپ سیکٹر کے ذریعہ طلبا سماج کے لیے بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

پٹنہ یونیورسٹی سے ہوائی اڈے کی جانب جاتے ہوئے وزیراعظم ، بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور دیگر شخصیات نے بہار میوزیم کا دورہ کیا جو بہار کی ثقافت اور تاریخ کی ترجمانی کرتا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More