بھارت میں آج کل فعال معاملوں کی تعداد 1.36 لاکھ(136549) ہے۔اب کل فعال معاملوں کی تعداد کل مثبت معاملوں کا صرف 1.25 فیصد ہے۔
ایک اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گزشتہ ماہ فعال معاملوں میں کمی درج کی گئی ہے۔مہاراشٹر میں فعال معاملوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی، جہاں 17 جنوری 2021 کو ایسے کل 53163 تھے جو گھٹ کر 17 فروری 2021 کو 38307 پر پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ کی وجہ سے موت کا کوئی بھی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔یہ ریاستیں اترپردیش، راجستھان، آندھرا پردیش، جموں وکشمیر( یوٹی)، جھار کھنڈ، پڈو چیری، ہماچل پردیش، لکدیشپ، منی پور، لداخ( یوٹی)، آسام، انڈمان ونکوبار جزائر، سکم، میگھالیہ، تریپورہ، میزورم، اروناچل پردیش، دمن اور دیو اور دادر و نگر حویلی ہیں۔
بھارت میں مجموعی صحتیابیوں کی تعداد میں بھی روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے۔ آج یہ تعداد 1.06 کروڑ(10644858) ہے۔صحت یابی کی شرح 97.33 فیصد ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران11833 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھر جاچکے ہیں۔صحت یابیوں کی تعداد میں اضافہ اور نئے معاملوں میں کمی نے فعال معاملوں کی تعداد میں کمی کو یقینی بنایا ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یومیہ11610 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
17 فروری 2021 کو صبح 8 بجے تک ملک بھر میں تقریباً 90 لاکھ طبی ملازمین اور صف اول کارکنوں کو کووڈ-19 ٹیکے کی خوراک دی جاچکی ہے۔
آج صبح 8 بجے تک، عارضی رپورٹ کے مطابق 191373 اجلاس کے لئے8999230 فیض یافتگان کو ٹیکے کی خوراک دی گئی ہے۔ان میں 6150922 طبی ملازمین( پہلی خوراک) ، 276377 طبی ملازمین( دوسری خوراک) اور2571931 صف اول کی کارکنان( پہلی خوراک) شامل ہیں۔
جن لوگوں نے پہلی خوراک 28 دن پہلے لی تھی انہیں کووڈ-19 ٹیکے کی دوسری خوراک 13 فروری 2021 سے دی جانے لگی ہے۔
نمبرشمار |
ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے |
ٹیکہ کاری کے مستفیدین |
||
پہلی خوراک |
دوسری خوراک |
کل خوراک |
||
1 |
انڈمان ونکوبار جزائر |
3,847 |
182 |
4,029 |
2 |
آندھرا پردیش |
3,66,523 |
24,142 |
3,90,665 |
3 |
اروناچل پردیش |
16,613 |
1,574 |
18,187 |
4 |
آسام |
1,30,058 |
5,361 |
1,35,419 |
5 |
بہار |
4,96,988 |
13,497 |
5,10,485 |
6 |
چنڈی گڑھ |
9,756 |
252 |
10,008 |
7 |
چھتیس گڑھ |
2,96,308 |
6,682 |
3,02,990 |
8 |
دادر اور نگر حویلی |
3,175 |
70 |
3,245 |
9 |
دمن اور دیو |
1,308 |
94 |
1,402 |
10 |
دہلی |
2,14,646 |
6,579 |
2,21,225 |
11 |
گوا |
13,147 |
354 |
13,501 |
12 |
گجرات |
6,95,628 |
15,809 |
7,11,437 |
13 |
ہریانہ |
2,01,098 |
4,773 |
2,05,871 |
14 |
ہماچل پردیش |
84,225 |
2,907 |
87,132 |
15 |
جموں وکشمیر |
1,59,765 |
2,501 |
1,62,266 |
16 |
جھارکھنڈ |
2,24,005 |
5,408 |
2,29,413 |
17 |
کرناٹک |
5,05,157 |
28,901 |
5,34,058 |
18 |
کیرالہ |
3,75,441 |
12,815 |
3,88,256 |
19 |
لداخ |
3,421 |
228 |
3,649 |
20 |
لکشدیپ |
1,809 |
115 |
1,924 |
21 |
مدھیہ پردیش |
5,76,610 |
0 |
5,76,610 |
22 |
مہاراشٹر |
7,31,537 |
9,294 |
7,40,831 |
23 |
منی پور |
28,579 |
459 |
29,038 |
24 |
میگھالیہ |
17,889 |
337 |
18,226 |
25 |
میزورم |
12,330 |
227 |
12,557 |
26 |
ناگا لینڈ |
15,025 |
1,209 |
16,234 |
27 |
اڈیشہ |
4,17,881 |
10,590 |
4,28,471 |
28 |
پڈوچیری |
6,627 |
330 |
6,957 |
29 |
پنجاب |
1,09,911 |
2,041 |
1,11,952 |
30 |
راجستھان |
6,22,374 |
14,647 |
6,37,021 |
31 |
سکم |
8,991 |
157 |
9,148 |
32 |
تمل ناڈو |
2,80,892 |
9,356 |
2,90,248 |
33 |
تلنگانہ |
2,79,497 |
53,350 |
3,32,847 |
34 |
تریپورہ |
73,924 |
1,491 |
75,415 |
35 |
اترپردیش |
9,16,568 |
18,394 |
9,34,962 |
36 |
اترا کھنڈ |
1,19,060 |
2,666 |
1,21,726 |
37 |
مغربی بنگال |
5,46,433 |
10,017 |
5,56,450 |
38 |
متفرقات |
1,55,807 |
9,568 |
1,65,375 |
|
میزان |
87,22,853 |
2,76,377 |
89,99,230 |
ٹیکہ کاری مہم کے 32 ویں دن(16 فروری 2021)7001 اجلاس کے دوران ٹیکے کی 276943 خوراک دی گئی۔ اس میں سے 160694 مستفیدین کو پہلی خوراک اور 116252 طبی ملازمین کو دوسری خوراک دی گئی ہے۔
بھارت کی 8 ریاستوں میں ٹیکے کی57.8 فیصد خوراک دی گئی ہے۔اس میں اترپردیش کاحصہ 10.4 فیصد (934962) ہے۔
16 فروری 2021 کو شام 4 بجے تک جن لوگوں کو ٹیکے کی خوراک دی گئی تھی ان میں سے36 اسپتال میں داخل ہوئے اور 29 کی موت ہوئی ہے۔جن 36 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان میں سے 22 کو علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی جبکہ 2 کا اب بھی علاج چل رہا ہے اور 12 کی موت ہوچکی ہے۔جن 29 لوگوں کی موت ہوئی ہے ان میں سے 17 کا انتقال اسپتال کے باہر ہواجبکہ 12 لوگوں کی موت اسپتال میں ہوئی ہے۔
صحت یاب ہونے والے 81.15 فیصد 6 ریاستوں کے ہیں۔
یومیہ صحتیابی کے معاملے میں کیرالہ سب سے آگے ہے جہاں پر 5439 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران2700 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں سب سے زیادہ ،470 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔
یومیہ نئے معاملوں میں سے86.15 فیصد6 ریاستوں میں درج کئے گئے ہیں۔
کیرالہ میں سب سے زیادہ، 4937 یومیہ نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد3663 نئے معاملوں کے ساتھ مہاراشٹر دوسرے نمبر پر اور451 نئے معاملوں کے ساتھ تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موت کے100 معاملے درج کئے گئے ہیں۔
یومیہ اموات میں سے 81 فیصد 6 ریاستوں میں درج کی گئی ہیں۔مہاراشٹر میں یہ تعداد(39) سب سے زیادہ ہے۔اس کے بعد 18 یومیہ اموات کے ساتھ کیرالہ دوسرے نمبر پر اور 7 اموات کے ساتھ تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔