11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت تین مہینے میں 500 میڈیکل آکسیجن پلانٹ لگائے گا ڈی آر ڈی او

Urdu News

نئی دہلی، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے ذریعہ ایل سی اے، تیجس میں آن بورڈ آکسیجن جنریشن کے لئے فروغ دی گئی طبی آکسیجن پلانٹ (ایم او پی) تکنیک اب کووڈ-19 کے مریضوں کے لئے آکسیجن سے متعلق موجودہ بحران سے لڑنے میں مدد کرے گی۔ آکسیجن پلانٹ 1000 لیٹر فی منٹ (ایل پی ایم) کی صلاحیت کے لئے بنایا گیا ہے۔ نظام 5 ایل پی ایم کی شرح بہاؤ پر 190 مریضوں کی ضرورت پوری کرسکتا ہے اور روزانہ 195 سلینڈر چارج کرسکتا ہے۔ میسرس ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ، بنگلورو اور میسرس ٹرائیڈنٹ نیومیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ، کوئمبٹور کو ٹیکنالوجی منتقل کی گئی ہے۔ یہ دونوں ملک کے مختلف اسپتالوں میں تنصیب کے لئے 380 پلانٹوں کا پروڈکشن کریں گے۔ سی ایس آئی آر سے متعلق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم، دہرادون کے ساتھ کام کرنے والی صنعتیں 500 ایل پی ایم صلاحیت کے 120 پلانٹوں کا پروڈکشن کریں گی۔

کووڈ-19 کے مریضوں کے علاج کے لئے صحت نگہداشت مراکز اور اسپتالوں میں آکسیجن ایک انتہائی اہم کلینکل گیس ہے۔ میڈیکل آکسیجن پلانٹ (ایم او پی) تکنیک 93±3%  کنسنٹریشن کے ساتھ آکسیجن پیدا کرنے میں اہل ہے، جس کی براہ راست اسپتال کے بیڈ پر سپلائی کی جاسکتی ہے یا اس کا استعمال میڈیکل آکسیجن سلنڈر بھرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ یہ خلائے بسیط سے براہ راست آکسیجن پیدا کرنے کے لئے پریشر سوئنگ ایڈزارپشن (پی ایس اے) تکنیک اور مالیکولر سیو (زیولائٹ) تکنیک کا استعمال کرتا ہے۔

شہری اور دیہی علاقوں کے اسپتالوں میں کورونا کی وبا کے دوران آکسیجن کی سپلائی کے لئے ایم او پی تکنیک کا استعمال کیا جائے گا۔ اسپتال دوسری جگہوں سے آکسیجن مانگنے پر منحصر ہونے کی بجائے کفایتی طریقے سے اس آکسیجن پلانٹ کے ذریعہ اپنے احاطے میں ہی میڈیکل آکسیجن پیدا کرنے کے اہل ہوں گے۔

اس پلانٹ کا قیام خاص طور پر بالائی اور دشوار گزار دور دراز کے علاقوں میں کمیاب آکسیجن سلنڈر پر اسپتال کے انحصار سے بچنے میں مدد کرتا ہے۔ شمال مشرق اور لیہہ- لداخ علاقوں میں کچھ اہم فوجی مقامات پر ایم او پی پہلے ہی قائم کیا جاچکا ہے۔ پلانٹ آئی ایس او 1008، یوروپی، امریکہ اور بھارتی فارماکوپیا جیسے بین الاقوامی معیارات پر عمل درآمد کرتا ہے۔  دہلی/ قومی راجدھانی خطہ میں لگائے جانے والے پانچ پلانٹوں کے لئے جگہ تیار کرنے کی پہل کی جاچکی ہے۔

ڈی آر ڈی او نے میسرس ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز لمیٹڈ، بنگلورو میں 332 ایم او پی اور میسرس ٹرائیڈینٹ نیومیٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ، کوئمبٹورمیں 48 پلانٹوں کے لئے سپلائی آرڈر جاری کرنے کے ساتھ 380 ایم او پی کی تعمیر کا عمل شروع کردیا ہے اور پی ایم کیئرس فنڈ کے تحت فی ماہ 125 پلانٹوں کے پروڈکشن کا ہدف رکھا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ امید کی جارہی ہے کہ تین مہینوں کے اندر 500 میڈیکل آکسیجن پلانٹ لگائے جائیں گے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کووڈ-19 کے مریضوں کے لئے انتہائی ضروری آکسیجن پیدا کرنے کی خاطر ایم او پی تکنیک کا استعمال کرنے کے لئے ڈی آر ڈی او کی ستائش کی ہے۔ ڈی آر ڈی او کی اس پہل سے موجودہ بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ دفاعی تحقیق و ترقی کے محکمہ کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اسپتالوں اور دیگر صحت ایجنسیوں کے ذریعہ ٹیکنالوجی کے استعمال کی خاطر ڈی آر ڈی او کی مدد کا یقین دلایا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More