17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیوش گوئل تھائی لینڈ میں 9 ویں آر سی ای پی وزارتی اختتامی میٹنگ میں شرکت کریں گے

Urdu News

نئی دلّی، تجارت و صنعت اور ریلوے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل 11-12 اکتوبر، 2019 کو تھائی لینڈ کے بنکاک میں 9 ویں علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری یعنی ریجنل کمپری ہینسیو اکنامک پارٹنر شپ (آر سی ای پی) کی وزارتی اختتامی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ مذکورہ میٹنگ 04 نومبر، 2019 کو بنکاک میں منعقد ہونے والے تیسرے رہنما سمٹ سے قبل کی آخری وزارتی میٹنگ ہو گی۔ 9 ویں وزارتی اختتامی میٹنگ ایک ایسے نازک موڑ پر آ پہنچی ہے، جہاں اسے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے شیڈول کا اعلان کرنا ہے چونکہ اسے نومبر 2019 میں اختتام پذیر ہونا ہے۔

            آر سی ای پی کے لئے ماہرین کی سطح کا 28 ویں راؤنڈ کے تبادلہ خیالات کا دور  19-27 ستمبر، 2019 کے دورا ن ویتنام کے ڈا نانگ میں منعقد ہوا تھا۔ تبادلہ خیالات کے اس دور میں تجارتی تبادلہ خیالات کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں مارکیٹ کے ساز و سامان، خدمات کی تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ دیگر شعبوں مثلاص خطہ جاتی  اصول، املاک دانشوران اور الیکٹرًانک کامرس سے متعلق سینئر اہلکاروں کے تبادلہ خیالات میں حصہ لیا تھا۔ 25 معاملات میں سے 21 معا ملات طے پا گئے ہیں۔ سرمایہ کاری، الیکٹرانک کامرس، خطہ جاتی اصول اور تجارتی معالہ پر ابھی تصفیہ ہونا باقی ہے۔

            تجارت و صنعت کے وزیر جاپان، سنگا پور، چین، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہم عہدہ وزراء کے ساتھ بنکاک میں 04  نومبر، 2019 کو باہمی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔

            ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان عوامی جمہوریہ چین، جمہوریہ کوریا،جاپان، بھارت، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ  فری ٹریڈ ایگریمنٹ رکھتا ہے۔

            آر سی ای پی مذاکرات کا قیام آسیان کے دس ممالک کے ذریعہ عمل میں آیا تھا جس میں برونی، دارالسلام، کمبوڈیا، انڈونیشیا، لاؤ پی ڈی آر، ملیشیا، میانمار، فلیپائنز، سنگا پور، تھائی لینڈ اور  ویتنام کے علاوہ 6 آسیان فی ٹی اے پارٹنر (آسٹریلیا، عوامی جمہوریہ چین، بھارت، جاپان، جمہوریہ کوریا اور نیوزی لینڈ) شامل ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More