نئی دہلی، بحرین ، لبنان، جمہوریہ ارجنٹینا، اور عراق کے سفراء نے آج یہاں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند کو اپنی اسناد پیش کیں۔
جن سفراء نے اپنی اسناد پیش کی ہیں:
1-مملکت بحرین کے سفیر عزت مآب جناب عبدالرحمان محمد احمد ال غود۔
2-لبنان کے سفیر عزت مآب جناب رابع نرش۔
3-جمہوریہ ارجنٹینا کے سفیر عزت مآب جناب ڈینیل چوبورو۔
4-جمہوریہ عراق کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر فلاح عبدالحسن عبدالصدا۔