نئیدہلی ۔سائنس وٹکنالوجی کے امور کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایک بار پھر زور دے کر یہ بات دہرائی کہ سائنس وٹکنالوجی کو ملک کی آبادی کے تمام طبقات کی سماجی اور معاشی ترقی کو ممکن بنانے کے لئے زیر عمل لایا جائے گا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن موصوف ، اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے 5سے 8 اکتوبر 2018 تک لکھنؤ میں اہتمام کئے جانے والے چوتھے انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول 2018 (آئی آئی ایس ایف ) کے موقع پر مشترکہ طورسے اس فیسٹول کے پیشگی جائزہ اجلاس سے خطاب کیا ۔
اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ گزشتہ چار برس کے دوران ہندوستان میں بنیادی سائنس نےقابل اطلاق سائنس کی زبردست تبدیلی کا مشاہدہ کیا ہے ، جہاں سائنس سماجی تبدیلیوں کے میدان میں ایک اہم کردار اد ا کرتی ہے ۔انہوں نے سائنس اور ٹکنالوجی کو شمولیتی نمو کو فعال بنانے کے لئے استعمال کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سائنسی تنظیموں کو تمام متعلقہ دعوے داروں کے ساتھ قریبی طور سے مل کر کام کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ملک میں ایک اور زبردست تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ اجتماعیت اور شمولیت کو سائنسی اداروں اور مشترکہ تحقیقی اداروں میں بروئے کار لایا گیا ہے ،جس کا مقصد سماج کو درپیش مختلف النوع مسائل کا سد باب کرنا ہے ۔
اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی تقر یر میں اس بات پر اظہار مسرت کیا کہ اس زبردست بین الاقوامی سائنسی تقریب کا اہتمام لکھنؤ میں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنے محدود ذرائع کے باوجود سائنس اور ٹکنالوجی کے میدان میں نمایا ں کامیابیاں حاصل ہی ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی تقریبات اور میلوں کے اہتمام سے اترپردیش میں سائنس اور ٹکنالوجی میں مسلسل نمو کے لامتناہی امکانات پید اہوں گے۔