19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چناؤ کمیشن نے میگھالیہ کی رانی کور اسمبلی سیٹ کے ضمنی چناؤ کااعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی: بھارت کے چناؤ کمیشن( ای سی آئی) نے میگھالیہ میں رانی کور(ایس ٹی) اسمبلی حلقے کے ضمنی چناؤ کا اعلان کردیا ہے۔حلقے میں پولنگ 23 اگست 2018 کو ہوگی جب کہ ووٹوں کی گنتی 27اگست 2018 کو کی جائے گی۔

چناؤ کمیشن نے مقامی تہوار، چناؤ فہرستوں اور موسم کی صورت حال جیسے مختلف عناصر کو دھیان میں رکھتے ہوئے ضمنی انتخابات کے لئے مندرج ذیل پروگرام کاا علان کیا ہے۔

انتخابی کارروائیاں

شیڈول

گزٹ نوٹیفیکشن جاری کرنے کی

30.07.2018 (پیر)

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ

 (پیر)06.08.2018

کاغذات کی جانچ پڑتال کی تاریخ

( منگل)07.08.2018

امیدواروں کے نام واپس لینے کی آخری تاریخ

(جمعرات)09.08.2018

پولنگ کی تاریخ

(جمعرات)23.08.2018

ووٹوں ک گنتی کی تاریخ

(پیر)27.08.2018

جس تاریخ سے پہلے چناؤ مکمل ہونے ہیں

(بدھ)29.08.2018

اسمبلی حلقے کے لئے چناؤ فہرست میں یکم جنوری 2018 کو شائع کی گئی تھی۔

کمیشن نے  ضمنی انتخابات تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حلقے کے لئے مناسب تعداد میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی دستیاب کرائی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں کہ چناؤ خوش اسلوبی سے منعقد ہوں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More